Urdu

روزہ داروں کے لئے خوش خبری ۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید دے دی

آج پہلا رمضان گزرا جو کہ ملک کے عرض و طول میں یکساں گرمی دیکھنے میں آئی ۔  امید کی جارہی تھی کہ گزشتہ مہینے سے بارش کا جاری رہنے والا سلسلہ چلتا رہے گا اور رمضان بھی خیر و عافیت سے گزر جائے گا لیکن آج سورج کے تیور دیکھ کر سب ہی گھبرائے ہوئے تھے  ۔ لیکن آج محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ مزید بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ۔

حکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر وسطی جنوبی علاقوں میں گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا،فاٹا اور زیارت میں کہیں کہیں بارش کے بعد  موسم خوشگوار ہو گیا ۔ ملک کے دیگر علاقوں میںموسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش

پنجاب  کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں10، قصور04، فیصل آباد02، ، کے پی کے کے علاقے کالام میں 11، دیر10، بالاکوٹ، رسالپور، لوئر دیر 06، پاراچنار 05، میرکھانی03، کاکول، کوہاٹ 02، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ اور مظفرآباد کے مقام پر03 ملی میٹررریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرم ترین مقام سبی رہا جس کا درجہ حرارت 45، تربت، مٹھی، چھور، پڈعیدن اور حیدرآباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈکیا گیا

Comments

comments

روزہ داروں کے لئے خوش خبری ۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید دے دی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top