Urdu

ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میلز میڈ یا پر لیگ کردیں ،ہنگامہ برپا ہو گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھیجی جانے والی دھمکی آمیز ای میلز لیک کردیں ۔

ریحام خان نے عام انتخابات سے پہلے اپنی کتاب مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا تو انہیں سوشل میڈ یا پر شدید تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔

۔ حمزہ علی عباسی نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا اور کہا کہ انہوں نے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ پڑھا ہے جس کا لب لباب یہ ہے کہ عمران خان دنیا کا سب سے برا شخص، ریحام خان سب سے تہجد گزار متقی خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے انسان ہیں۔

ریحام علی خان نے حمزہ عباسی کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ علی عباسی نے کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی اس کا مسودہ کیسے پڑھ لیا، یقینا انہوں نے یا تو کوئی فراڈ کیا یا پھر چوری کی۔

ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ عباسی مجھے اگست 2017 سے دھمکی آمیز ای میلز کررہا ہے اور بدمعاش لوگ مجھے خاموش کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کی ایک ای میل کا سکرین شاٹ بھی ٹوئٹ کیا جس میں وہ مبینہ طور پر ریحام خان کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی اقدام سے باز رہنے کے لیے متنبہ کررہے ہیں۔

ریحام خان کی جانب سے لیک کی گئی ایم میں کہا گیا ہے کہ ’’میری یہ ای میل پڑھ کر ڈیلیٹ کر دیجیے گا ، ان کے پاس آپ کی ای میلز موجود ہیں ،ان ای میلز میں آپ کے جی میل کا بھاری مقدار میں ڈیٹا موجود ہے ، جو کہ انہیں کسی ایجنسی یا ہیکرز کی جانب سے فراہم کیا گیاہے ،وہ اسے حاصل کرنے کے بعد عوامی سطح پر لیک کرنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے انہیں روک دیا ہے ، اس لیے آپ آئندہ کبھی بھی پی ٹی آئی کے خلاف جانے سے قبل سوچ لیجے گا ۔‘‘

 

Comments

comments

ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میلز میڈ یا پر لیگ کردیں ،ہنگامہ برپا ہو گیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top