Urdu

ریحام خان نے عمرہ کا ایک ایسا واقعہ لکھا ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان اسلام کے خلاف ہے ،۔ حمزہ عباسی کا بیان

ریحام خان  تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی  سابقہ بیوی ہے جنہوں نے دھرنےکے دوران ان سے شادی کی اور اس کے نو ماہ بعد طلاق لی اس طلاق کی پیچھے کیا کہانی تھی اس کے  بارے میں ریحام خان نے تھوڑا سا اشارہ شروع میں بھی دیا تھا لیکن اب ان کی ایک پوری کتاب سامنے آنے والی ہے جس میں انہوںنے عمران خان کے بارے میں کچھ ایسے انکشافات کئے ہیں جو کہ ان کی ساکھ کو خراب کرسکتے ہیں ۔ اس وجہ سے پی ٹی آئی اور ان کے چاہنے والوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے اس کے خلاف ایک شور بنا لیا ہے اور کتاب کو شاید اتنی

پبلسٹی نہ ملتی جو ان کی وجہ سے مل رہی  ہے ۔ کتاب میں کیا لکھا ہے یہ تو سامنے آنے پر ہی معلوم ہوگا ۔ لیکن مبشر لقمان اور حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ اس کتاب میں کچھ ایسی باتیں ہیں جس سے ظاہر ہوتاہے کہ عمران خان کوئی اسلام سے لگاو نہیں رکھتا اور دین بے زار انسان ہے ۔ ،مبشر لقمان نے کتاب کے ایک واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان نے لکھا  کہ میں عمرہ پر جانا چاہ رہی تھی تو عمران خان راضی نہیں ہو رہے تھے میں نے انہیں مجبور کیا کہ ساتھ چلے تب وہ بڑی مشکل سے راضی ہوئے ۔ اس کے بعد جب ہم وہاں گئے تو

ہمارا وہاں کے لوگوں نے بے حد استقبال کیا تو عمران خان نے کہا کہ ایسا استقبال تو میرا کبھی نہیں ہوا تو وہاں ان کے دوست نے کہا کہ یہ استقبال آپ کا نہیں بلکہ بھابھی کا ہوا ہے ۔ تو عمران خان اس پر ناراض ہوئے اور منہ پھلائے بیٹھے رہے ۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی باتیں سامنے آنے والی ہے اور امید ہے کہ یہ کتاب ہماری سیاسی قائدین کئ منہ سے نقاب اتارنے میں کارگر رہے گی

Comments

comments

ریحام خان نے عمرہ کا ایک ایسا واقعہ لکھا ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان اسلام کے خلاف ہے ،۔ حمزہ عباسی کا بیان
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top