Urdu

زندگی بھر ہارٹ اٹیک نہیں ہوگا بس یہ ٹوٹکا آزمالیں

انڈہ بظاہر معمولی نظر آنے والی چیز ہے لیکن دنیا کے اکثر ممالک میں جب تک ناشتے میں انڈے نہ ہو تو اس کو ناشتہ کہا ہی نہیں جاتا۔ اس میں ذائقہ کے ساتھ بھر پور غذائیت بھی ہوتی ہے ۔ اور اس کے ساتھ کمزور جسم والوں کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی اکثیر نہیں انڈے میں پایا جانے والا Lutein اور رکسینتھن کیراٹنائڈ اجزاءکی اقسام ہیں۔ یہ دونوں اجزاءکسی بھی اور غذا کی نسبت انڈے سے نسبتاً آسانی کے ساتھ اور بہتر کوالٹی میں حاصل ہوتے ہیں۔ باقاعدگی سے انڈہ کھانے والوں میں ان اجزاءکی وجہ سے آنکھوں کی بیماری کیٹریکٹ کا خدشہ

بہت کم ہوجاتا ہے۔ایک انڈے میں تقریباً 212ملی گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے لیکن خوش قسمتی سے یہ کولیسٹرول کی مفید قسم ہے جسے کھانے سے خون میں مضر کولیسٹرول کا اضافہ نہیں ہوتا۔انڈوں میں پایا جانے والا کولیسٹرول HDL قسم کا ہوتا ہے جو کہ صحت کے لئے نقصان کا باعث نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ سے دل کی بیماری اور دیگر کئی بیماریوں کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔امریکہ کے ماہرین کے مطابق اگر روزانہ دو دیسی انڈے کھائے جائے تو کبھی بھی ہارٹ اٹیک نہیں ہوتا ۔ایک انڈے میں 6 گرام ہائی کوالٹی پروٹین پائی جاتی ہے اور انسانی

جسم کی ضرورت کے تمام 9 امائنوایسیڈ بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔ پروٹین انسانی جسم کے نشوونما کے لئے بنیادی عنصر ہے اور خصوصاً بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے نہایت اہم ہے۔انڈے میں پائے جانے والے مندرجہ بالا متفرق غذائی اجزا کسی بھی دوسری غذا میں بیک وقت دستیاب ہونا بہت مشکل ہیں لہٰذا انڈوں کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال بہترین صحت کی ضمانت ہے۔

“Aaj Ka Tarka” Daily 5pm Live

"آج کا تڑکا" میں " انڈے " سے متعلق " آج کا ٹوٹکا اور ٹِپس "Chef Gulzar HussainAaj Entertainment(27-4-2018)

Posted by Aaj Entertainment on Friday, April 27, 2018

Comments

comments

زندگی بھر ہارٹ اٹیک نہیں ہوگا بس یہ ٹوٹکا آزمالیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top