Urdu

زینب عباس کا شادی پر دلچسپ تبصرہ ۔مداح خوش کون ،کر رہا ہے ان سے شادی ؟

کوئی بھی لڑکی جب شادی کی عمر کو پہنچ جاتی ہے تو ہر کوئی اسے پوچھتا ہے کہ شادی کب کر رہی ہو اور یہ سوال اکثر ان خواتین سے بھی ہوتا ہے جو کہ ٹی وی سکرین پر دکھائی دیتی ہے جس کا کوئی تو جواب دیتا ہے کوئی غصہ کر جاتا ہےاور کوئی ایسی بات کہ دیتا ہے کہ پوچھنے والا اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک سوال پاکستان کی مشہور کمینٹر اور کھیل کے میدان سے خبریں دینے والی زینب عباس سے بھی پوچھا  گیا تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ مداح بھی حیران ہو گئے

انہوں نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی تو ایک صارف نے ان سے شادی کا سوال پوچھ لیا جس پر ایسا عمدہ جواب دیا کہ پاکستانی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔

صارف نے سوال پوچھا ”آپ نے شادی کب کرنی؟“

زینب عباس نے اس سوال پر کوئی لمبا چوڑا جواب دینے کے بجائے مختصر مگر عمدہ جواب دیا کہ ”جب میری مرضی ہو گی۔۔۔

یہ جواب سامنے آنے کے بعد زینب عباس کے مداحوں کو بھی موقع مل گیا جنہوں نے مزاح سے بھرپور دلچسپ کمنٹس شروع کر دئیے۔حفیظ احمد
نامی ایک صارف نے لکھا ”اوہو! برائے مہربانی برا مت منائیے۔ مطلب یہ ہے کہ ہم شادی کر لیں یا پھر انتظار کریں؟ مذاق کر رہا ہوں، خوش رہیں اور اپنے خواب پورے کریں“

ہنی نے لکھا ”یہ احمد شہزاد کے پروپوزل کا انتظار کر رہی ہے“

علی بلاول نے لکھا ”ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ یہ ہوتا ہے ٹی 20 فارمیٹ والا جواب۔۔۔ زینب عباس لگی رہو“

اسامہ نعیم زیب نے لکھا ”میری شادی، میری مرضی“

Comments

comments

زینب عباس کا شادی پر دلچسپ تبصرہ ۔مداح خوش کون ،کر رہا ہے ان سے شادی ؟
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top