Urdu

سائنسدانوں نے وہ چیز تیار کرلی جسے استعمال کرکے پاکستانی میاں بیوی کے درمیان رات کو ہونے والے جھگڑے ختم ہوجائیں گے

سائنسدانوں نے وہ چیز تیار کرلی جسے استعمال کرکے پاکستانی میاں بیوی کے درمیان رات کو ہونے والے جھگڑے ختم ہوجائیں گے

وسٹن(نیوز ڈیسک)آپ شریک حیات کو خراٹے لینے سے تو روک نہیں سکتے مگر کچھ ایسا بندوبست تو کرسکتے ہیں کہ اس کے خراٹے آپ کو سنائی نہ دیں۔ ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا کے سابقہ انجینئرز نے ایک ایسی ہی چیز تیار کرلی ہے جو آپ کو شریک حیات کے خراٹوں کی تکلیف دہ آواز سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ یہ کان کے اندرونی حصے کو ڈھانپنے والے ائیر بڈز ہیں جو 500 میگا ہرٹز سے کم فریکونسی کی آوازوں کو بلاک کرسکتے ہیں۔ یہ وہ خاصیت ہے جو مارکیٹ میں اس سے پہلے دستیاب ائیربڈز میں نہیں پائی جاتی۔

میل آن لائن کے مطابق یہ جدید ترین ائیر بڈز تیار کرنے کے لئے سائنسدانوں نے خراٹوں کی سینکڑوں آڈیو ریکارڈنگز کا تجزیہ کیا، جبکہ موازنے کے لئے ٹریفک کے شور اور دیگر کئی قسم کے شور کا بھی تجزیہ کیا گیا۔ ایک لمبی تحقیق کے بعد بالآخر سائنسدانوں نے ایک ایسا سسٹم تیار کیا جو خود بھی ایک آواز پیدا کرتا ہے جس کی فریکونسی خراٹوں کی فریکونسی کو کینسل کردیتی ہے اور یوں نتیجے میں کان کے اندر کوئی آواز سنائی نہیں دیتی۔

’کوائٹ آن سلیپ (QuietOnSleep) کے نام سے تیار کئے گئے یہ ائیر بڈز 159 ڈالر میں دستیاب ہیں۔ ان کی بیٹری کو 20 گھنٹے کے لئے چارج کیا جاسکتا ہے اور ائیربڈز کے ساتھ فراہم کیا جانے والا کیس ہی چارجر کے طورپر استعمال ہوتا ہے۔ رواں سال اکتوبرمیں یہ ائیربڈز فروخت کے لئے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

Comments

comments

سائنسدانوں نے وہ چیز تیار کرلی جسے استعمال کرکے پاکستانی میاں بیوی کے درمیان رات کو ہونے والے جھگڑے ختم ہوجائیں گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top