Urdu

سارہ علی اور سشانت سنگھ کی نئی فلم سامنے آگئی

سارہ علی خان اور سُشانت سنگھ راجپوت کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ بتا دی گئی اور فلم کے پوسٹر بھی جلد ہی سامنے آجائے گےابھیشک کپور نے ٹوئٹر پرپوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز رواں برس 30نومبر کو ہونے کا اعلان کیا۔

فلم کی کہانی جون 2013کے ایک سیلاب کے گرد ہے جس کے سبب مشہورمقامی مندربری طرح متاثر ہوا تھا۔ فلم محب اور مذہب، جذبات اور روحانیت کا حسین امتزاج لگتی ہے۔

فلم’کیدرناتھ’ کا پہلا حصہ اُتر اکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں فلمایا جاچکا ہے جبکہ فلم کا دوسرا حصہ رواں ماہ ممبئی میں فلمایا جائے گا۔

فلم رواں برس 30نومبر کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔فلم کری ارج انٹرٹینمنٹ، ٹی سیریز، بالاجی موشن پکچرز اور ہدایتکار ابھیشک کپور کی گائے ان دی اسکائی کی مشترکہ

کاوشوں سے بن رہی تھی لیکن ہدایتکار اور پروڈیوسر پریرنا اروڑا کے درمیان جھگڑے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی۔

۔

Comments

comments

سارہ علی اور سشانت سنگھ کی نئی فلم سامنے آگئی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top