Urdu

سعودی عرب میں امام کعبہ کی سرپرستی جوئے کے اڈے کا افتتاح

سعودی عرب جہاں پر خانہ کعبہ اور مقدس ہستیوں کی قبور مبارک موجود ہیں، وہ ملک جہاں پر ہمارے آخری پیغمبر نبی اکرم صلى الله عليه وسلم کی قبر مبارک موجود ہے، وہ ملک جہاں پر کروڑوں اربوں مسلمان دنیا بھر سے حج اور عمرہ کرنے آتے ہیں، وہ ملک جہاں پر صحابہ اکرام نے اپنی پوری زندگی گزاری، وہ عظیم ملک جہاں پر مسجد نبوی بھی موجود ہے، اس عظیم ملک میں جیسے ہی نئی حکمرانی آئی ہے تو یہاں پر اسلامی قانون اور اسلامی طور طریقے جڑ سے مٹائے جارہے ہیں.

شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر سعودی عورتوں کو اب بغیر برقع اور حجاب پہنے باہر گھومنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی بھی اٹھائی جا چکی ہے. اسکے علاوہ اس اسلامی ملک میں سمندر کنارے ایک جدید طرز کا بیچ بھی بنایا جا رہا ہے جہاں پر بیرون ملک سے آئے لوگ جیسے مرضی کپڑے پہن سکتے ہیں مثلا لڑکیاں بکنی پہن کر بھی گھوم سکیں گی اور اس بیچ پر کھلے عام فحاشی کی اجازت ہے ٹھیک اسی طرح جس طرح یورپی ممالک میں ہوتا ہے. بات صرف یہاں پر ختم نہیں ہوتی، سعودی عرب کے نئے حکمرانوں نے چند ہفتے پہلے ہی سعودیہ میں پہلے فلم سینمے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جہاں پر اب فلمیں دکھائی جائینگی. اسکے علاوہ چند روز پہلے سعودی شہزادہ سلمان لاس انجلس گیا جہاں پر اس نے ہالی ووڈ اور امریکی اداکاراؤں سے ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ کس طرح اب سعودیہ میں بھی سینما گھر بناۓ جا رہے ہیں جہاں پر لوگوں کو فلمیں دکھائی جائیں گی.

سعودی عرب میں جوئے کے اڈے کا افتتاح

اس عظیم اسلامی ملک میں اس طرح کی شرمناک تبدیلیوں کے بعد اب سعودی عرب کی حکومت نے سعودیہ کے پہلے جوئے کے اڈے کا افتتاح کیا ہے جہاں پر جوا کھیلا جائیگا ٹھیک اسی طرح جس طرح یورپی ممالک میں بار اور کسینو وغیرہ کے اندر کھیلا جاتا ہے. اس جوئے کے اڈے کا افتتاح خود امام کعبہ عادل الکبانی نے انتہائی بے شرمی کے ساتھ کیا. ویسے امام کعبہ کے بارے میں برے الفاظ تو نہیں بولنے چاہیے لیکن اس شرمناک حرکت کے بعد دنیا بھر کے مسلمان غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ہیں.

یہ جوئے کا اڈا جدہ میں بنایا گیا ہے. یہاں پر ایک وسیع عالی شان بلڈنگ بنائی گئی ہے جہاں پر ہزاروں لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور ایک بہت ہی زبردست بیٹھک کا انتظام ہے. یہاں پر اب آج سے جوا کھیلا جائیگا اور روزانہ ہزاروں لوگ یہاں پر حرام کھیل کھیلنے آیا کریں گے.

Comments

comments

سعودی عرب میں امام کعبہ کی سرپرستی جوئے کے اڈے کا افتتاح
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top