Urdu

سعودی نوجوان کی ہسپتال میں نرس کے ساتھ انتہائی خوفناک حرکت، ویڈیو سامنے آئی تو پوری دنیا میں کہرام برپاہوگیا کیونکہ۔۔۔

مدینہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ایک ہسپتال میں نسخے کے بغیر ادویات نہ دینے پر ایک سعودی شہری ایسا وحشی ہوا کہ کاﺅنٹر پر کھڑے فلپائنی میل نرس پر چھری سے حملہ کردیا اورا س کے بازو پر متعدد وار کرکے اسے بری طرح لہو لہان کردیا۔

میل آن لائن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 17مئی کے روز اس وقت پیش آیا جب 29 سالہ رولانڈو مینا سٹاف ڈیسک پر کھڑا اپنے کام میں مصروف تھا۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 23 سالہ سعودی شخص ایک دو بار کاﺅنٹر کے گرد چکر لگاتا ہے اور پھر رولانڈو پر حملہ آور ہوجاتا ہے اور اس کے بازو پر چھری سے متعدد وار کرتا ہے۔

متاثرہ فلپائنی نرس کا کہنا تھا ”مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اچانک یہ کیا ہوا۔ مجھے محسوس ہوا کہ شاید وہ مجھے مکا مارنے کی کوشش کررہا ہے لیکن پھر مجھے اپنے بازو میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور میں نے خون بہتا دیکھا۔ میں اپنے ساتھیوں کا شکرگزار ہوں جو فوری میری مدد کے لئے آئے او رمجھے اس جنونی شخص سے بچایا۔“

ویڈیو دیکھیں:

پولیس کی حراست میں موجود جنونی ملزم کا کہنا ہے کہ رولانڈو نے اسے نسخے کے بغیر ادویات دینے سے انکار کردیا تھا جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور اس پر حملہ کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ قانون اور اصول کا معاملہ ہے کہ ڈاکٹر کے لکھے ہوئے نسخے کے بغیر کسی بھی شخص کو ادویات نہیں دی جاسکتیں۔ انتظامیہ نے نرس پر حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Comments

comments

سعودی نوجوان کی ہسپتال میں نرس کے ساتھ انتہائی خوفناک حرکت، ویڈیو سامنے آئی تو پوری دنیا میں کہرام برپاہوگیا کیونکہ۔۔۔
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top