Urdu

سلمان خان کی گرفتاری پر خواجہ آصف بول پڑے

سلمان خان کی پانچ سالہ سزا پر ن لیگ کے خواجہ آصف بھی خاموش نہ رہے. سلمان خان کی گرفتاری پر ایسی بات کہی کہ سلمان خان کے مداحوں نے بھی ھاں میں ھاں ملا لی. تفصیل اس پوسٹ میں پڑھیں.

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو کالے ہرن کیس میں ملنے والی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزا سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کا خون ارزاں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا سلمان خان کی سزا کے حوالے سے کہنا تھا کہ سلمان خان کو 20 سال بعد ہرن کے شکار سے متعلق کیس میں 5 سال کی سزا دیکر ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو سزا اس لیے دی گئی کیونکہ ان کا تعلق بھارت کی اقلیت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو دی جانے والی سزا سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں تمام اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کا خون ارزاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سلمان خان کا تعلق حکمراں جماعت کے مذہب سے ہوتا تو ہو سکتا ہے کہ انہیں کم سے کم سزا ملتی۔

کیا آپ خواجہ صاحب کی بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجیے.

Comments

comments

سلمان خان کی گرفتاری پر خواجہ آصف بول پڑے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top