Urdu

سلمان کی گرفتاری پر عدالت میں جذباتی مناظر، تفصیل اس پوسٹ میں پڑھیں

سلمان خان کی گرفتاری پر انکے تمام مداح زارو قطار رو پڑے اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سوگ کا سما ہو گیا. عدالت کے باہر کھڑے لوگوں نے جن انکی گرفتاری کا سنا تو ہر کسی کے چہرے پر اداسی چھاگئی اور کچھ لڑکیوں نے اپنا دوپٹہ زمین پر پھینک دیا اور زارو قطار رو پڑیں. سلمان کی گرفتاری پر عدالت میں جذباتی مناظر، تفصیل اس پوسٹ میں پڑھیں.

نایاب ہرن کے شکار کیس میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کی گرفتاری پر عدالت میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب کہ سلمان خان کی بہنیں سلمان کی گرفتاری کا سنتے ہی زاروقطار رونےلگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو نایاب ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان پر دس ہزار روپے جُرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جودھ پور کی مقامی عدالت کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار سلمان خان، سیف علی خان، اداکارہ تبو، نیلم اور سونالی باندرے کے خلاف کالے ہرن کے شکار سے متعلق کیس کا 28 مارچ کو محفوظ کردہ فیصلہ سنادیا۔ اس موقع پر تمام ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے جب کہ جج نے اداکار سلمان خان کو نایاب 2 ہرنوں کے شکار کا مجرم قرار دیتے ہوئے 5 برس قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ عدالت نے اداکار سیف علی خان، اداکارہ تبو، نیلم اور سونالی باندرے کو عدم ثبوت پر بری کرنے کے احکامات جاری کیے۔

جج کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے وقت سلمان خان کی بہنیں الویرا اور آرپیتا زار و قطار رونے لگیں۔ سلمان خان کی گرفتاری پر کمرہ عدالت میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے اور سلمان خان کی سزا کا سنتے ہی عدالت میں موجود لوگوں کے چہروں پر اداسی چھا گئی۔جب کہ سلمان کی گرفتاری کا سنتے ہی ان کی بہنوں نے کمرہ عدالت میں ہی رونا شروع کر دیا۔سوشل میڈیا پر بھی سلمان خان کی گرفتاری کے حوالے سے سلمان خا ن کے مداحوں کے ری ایکشنز آنا شروع ہو گئے ہیں اور سلمان خان کے مداحوں نے سلمان کی گرفتاری کو بری خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان انٹرٹینمٹ کی دنیا کے بادشاہ ہیں۔ان کی گرفتاری سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک خلا پیدا ہو جائے گا۔

کیا سلمان خان کو سزا ہونی چاہیے تھی؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجیے

Comments

comments

سلمان کی گرفتاری پر عدالت میں جذباتی مناظر، تفصیل اس پوسٹ میں پڑھیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top