Urdu

سنی لیون نے اپنے ماضی سے پردہ اٹھاتے ہوۓ کئیں طرح کے انکشاف کر دیے

کرنجیت کور ووہرا جو اپنے فلمی نام سنی لیونی سے مشہور ہے کینیڈی نژاد بھارتی-امریکی اداکارہ، کاروباری شخصیت، ماڈل ہے۔ جو آج کل بھارتی فلم صنعت سے وابستہ ہے۔ سنی سابقہ فحش اداکارہ ہے۔ اس کے پاس امریکی شہریت ہے۔

یہ اگرچہ سکھ خاندان سے تھی، اس کے والدین نے کیتھولک اسکول میں اس کو داخل کرایا، کیوں کہ اسے کسی سرکاری اسکول میں جانا غیر محفوظ سمجھا گیا۔ تیرہ سال کی ہوئی تو، اس کے والدین فورٹ گراٹیوٹ مشی گن منتقل ہو گئے، اس کے ایک سال بعد، وہ لیک فارسٹ، کیلیفورنیا منتقل ہوئے۔ یہ اس لیے تھا کیوں کہ ان کے دادا کی خواہش تھی کہ سارا خاندان ایک جگہ ہی رہے۔ سنی نے پہلی بار 11 سال کی عمر میں بوسہ لیا، 16 سال کی عمر میں کنوارپن ایک باسکٹ بال کھلاڑی سے زائل ہوئی، جب کہ 18 سال کی عمر میں ذو جنسیت میں مبتلا ہوئی۔

بالی ووڈ میں فلم ’جسم ٹو‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سنی لیون بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں جو اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں لیکن اداکارہ کو اکثر اپنے ماضی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ سنی لیون نے اپنے ماضی کے کئی رازوں سے پردہ اُٹھا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ ابتداء میں ’پورن انڈسٹری کو چھوڑ کر بالی ووڈ میں آنے کا فیصلہ میرے لئے کافی مشکل رہا جس کا مجھے ذرا بھی افسوس نہیں تاہم بالی ووڈ میں شمولیت کا فیصلہ آسان نہیں تھا اور مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

سنی لیون کا کہنا تھا کہ ’مجھے سب سے زیادہ نفرت انگیز ای میل اور تنقید کا سامنا اُس وقت کرنا پڑا جب میں 21 برس کی تھی کیوں کہ دوسروں کی فیملی کی طرح میری فیملی میں بھی مسائل تھے لیکن اُس کے باوجود میری فیملی نے مجھے اور میرے بھائی کو پریشانیوں سے بچائے رکھا جب کہ در حقیقیت 21 سال کی عمر میں لوگوں کی نازیبا باتیں مجھے بُری طرح متاثر کرتی تھیں کیوں کہ میں اس وقت میں اندر سے کمزور تھی تاہم اب مجھے اپنے ماضی پر کسی قسم کا پچھتاوا نہیں ہے۔

سنی لیون نبے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ہزار غم برداست کیے ہیں. انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی لڑکی اتنی چھوٹی عمر میں کیسے چاہ سکتی تھی کہ اسکی عصمت تار تار ہو اور دنیا اسکی عزت لوٹے. یہ سب فحاشی انہوں نے مجبوری کے طور پر کی.

واضح رہے کہ سنی لیون کے نام سے پہچانے جانے والی بے باک اداکارہ کا اصل نام ’کرنجیت کور وہرہ‘ ہے جو اپنے اسٹائل کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

Comments

comments

سنی لیون نے اپنے ماضی سے پردہ اٹھاتے ہوۓ کئیں طرح کے انکشاف کر دیے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top