Urdu

سیکیورٹی اہلکاروں نے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے شخص پر تشدد کیا تو مریم نواز کیا کرتی رہیں؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، ہر کوئی مریم نواز کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب میںنواز شریف کیساتھ ہاتھ ملانے کیلئے سٹیج پر آنے والے لیگی کارکن کو اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تو سٹیج پر بیٹھی مریم نواز شریف کی کیا حالت ہوئی اور وہ کیا کرتی رہیں؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب جاری تھی اور سٹیج پر سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز ،شہباز شریف اور پرویز ملک سمیت دیگر رہنما سٹیج پر بیٹھے ہوئے تھے۔اس دوران ایک کارکن نواز شریف سے ہاتھ ملانے کیلئے بھاگتا ہوا سٹیج پر آیا تووہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے ہاتھ ملانے سے پہلے ہی پکڑ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنا نا شروع کردیا۔

ہاتھ ملانے کیلئے سٹیج پر چڑھنے والے شخص کو دیکھ کر مریم نواز کا منہ بھی چند سیکنڈ کیلئے کھلے کا کھلا رہ گیا لیکن جیسے ہی ان کے حواس بحال ہوئے تو وہ سیکیورٹی گارڈز کو تشدد کرنے سے منع کرتی رہیں اور انگلی ہلا کر بھی انہیں منع کرنے کی کوشش کرتی رہیں جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے اور لوگ ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

NS

نوازشریف سے ہاتھ ملانےکی کوشش پر کارکن کی پٹائی لگ گئی#SamaaTv

Posted by Samaa TV on Monday, May 28, 2018

Comments

comments

سیکیورٹی اہلکاروں نے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے شخص پر تشدد کیا تو مریم نواز کیا کرتی رہیں؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، ہر کوئی مریم نواز کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top