Urdu

شادی سے ایک دن پہلے دولہا انتقال کرگیا، لیکن پھر موت کے 2 ماہ بعد اس کی جانب سے دلہن کو ایسا تحفہ موصول ہوگیا کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

شادی سے ایک دن پہلے دولہا انتقال کرگیا، لیکن پھر موت کے 2 ماہ بعد اس کی جانب سے دلہن کو ایسا تحفہ موصول ہوگیا کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

لندن(نیوز ڈیسک) شادی کے موقع پر تو ہر دولہا اپنی دلہن کو تحفہ دیتا ہے مگر برطانیہ میں ایک عجب واقعہ پیش آیا کہ شادی سے ایک دن قبل دنیا سے رخصت ہوجانے والے دولہے نے اپنی موت کے دو ماہ بعد دلہن کو تحفہ بھیج دیا۔

اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق گزشتہ سال برطانوی شہر کینٹ سے تعلق رکھنے والی لڑکی ڈینییل کمبرورتھ اور ان کے منگیتر ایشلی گرانٹ سمتھ شادی کی بھرپور تیاریاں کررہے تھے۔ ڈینییل کا کہنا ہے کہ وہ شادی سے ایک روز قبل رجسٹرار آفس گئی ہوئی تھیں تاکہ شاید سے متعلقہ دستاویزات کی رجسٹریشن کرواسکیں کہ اسی دوران انہیں اندوہناک خبرملی کہ ایشلی کی موت ہوگئی ہے۔ وہ ایک عرصے سے بلڈ کینسر سے لڑرہے تھے مگر ڈینییل کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ شادی سے عین ایک روز پہلے وہ یوں اچانک انہیں تنہا چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

اس غمناک واقعے کے بعد ڈینییل اپنی زندگی کی جانب واپس لوٹنے کی کوشش کررہی تھیں کہ ایک دن انہیں ایک پارسل موصول ہوا۔ جب انہوں نے پارسل کھول کر دیکھا تو اس میں موجود چیز کو دیکھ کر ان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہہ نکلے۔ یہ ایشلی کی جانب سے بھیجا گیا ایک تحفہ تھا جو کہ ہیرے کی چمکتی دمکتی انگوٹھی تھی۔

ایشلی نے ڈینییل کے لئے یہ انگوٹھی سرپرائز گفٹ کے طور پر بک کروائی تھی جو شادی کے دو ماہ بعد اسے موصول ہونا تھی۔ ڈینییل کا کہنا ہے کہ ایشلی کا بھیجا گیا یہ سرپرائز گفٹ بہت ہی خوبصورت تھا لیکن اسے وصول کرکے ان کا دل گہرے غم میں ڈوب گیا کیونکہ تحفہ بھیجنے والا خود دنیا سے جا چکا تھا۔

Comments

comments

شادی سے ایک دن پہلے دولہا انتقال کرگیا، لیکن پھر موت کے 2 ماہ بعد اس کی جانب سے دلہن کو ایسا تحفہ موصول ہوگیا کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top