Urdu

شادی شدہ لوگوں میں شادی کے فوراً بعد کونسی تبدیلی آتی ہے جس کیلئے کنوارے ترستے ہیں ؟ آج راز کی بات آپ بھی جانیں

لندن(ویب ڈیسک) بہت سارے لوگ اپنی شادی کے بعد اطمینان محسوس کرتے ہیں جب کہ کچھ لوگ کنوارے رہ کر خود کو مطمئن سمجھتے ہیں تاہم اب ایک نئی تحقیق نے اس حوالے سے اصل حقائق بتادیے ہیں۔

برطانیہ میں “جرنل آف ہیپّینیس اسٹڈیز” میں شادی شدہ افراد یا کنواروں کے مطمئن ہونے کے حوالے سے تحقیق شائع ہوئی جس میں 1991 سے 2009 تک 19 سال پر محیط عرصے پر 30 ہزارافراد سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے لیے شوہر اور بیوی کے تعلق اور ان کے درمیان دوستی کے مفہوم کا مطالعہ کیا گیا۔

تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ شادی شدہ افراد زندگی میں زیادہ پُراعتماد ہوتے ہیں، اور زیادہ خوش وخرم و اطمینان بخش زندگی گزرتے ہیں جبکہ یہ سلسلہ بڑھاپے تک جاری رہتا ہے۔دوسری جانب غیرشادی شدہ افراد زندگی میں مطمئن زندگی نہیں گزارتے اورمشکلات کا شکار رہتے ہیں۔

یہ افراد سماجی معاملات کے حوالے سے بہت کچھ کرتے ہیں تاہم انہیں بہت سے امور میں معاشرتی دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ افراد جو شادی کی خواہش بھی نہیں رکھتے ہیں تو بھی وہ لوگوں کی جانب سے اصرارکے سبب کسی نہ کسی درجے میں بگڑے مزاج کے حامل ہوں گے۔

Comments

comments

شادی شدہ لوگوں میں شادی کے فوراً بعد کونسی تبدیلی آتی ہے جس کیلئے کنوارے ترستے ہیں ؟ آج راز کی بات آپ بھی جانیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top