Urdu

شوگر کی 10 علامات اگر ان میں سے کوئی ایک بھی ہے تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں

شوگر ایک عام پایا جانے والا مرض ہے اور پاکستان میں اس کے مریض باقی دنیا سے زیادہ پائے جاتے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس کے بارے میں لوگوں کی آگہی نا ہونے کے برابر ہے ، اس کے ساتھ ابھی تک حکومتی سطح پر لوگوں میں شعور بیدار کرنے اور اس کا مستقل اور سستا علاج ڈھونڈنے کی کوئی بھی سنجیدہ کوشش نہیں کی جارہی ۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سی ایسی علامات ہیں جن سے شوگر کے بارے میں جانا جا سکتا ہے ۔

پیاس لگنا اور پیشاب کا بار بار آنا

شوگر کی وجہ سے گردے انسان کے خون سے شوگر نہیں لئتے جس کی وجہ سے بار بار پیشاب آتا ہے اور پھر اس کی وجہ سے پیاس لگتی ہے

بھوک کا لگنا

چونکہ جسم میں گلکوز کی سطح زیادہ ہوتی ہے اس لئے جو ہم کھاتے ہیں معدہ اس سے طاقت لینا چھوڑ دیتا ہے جب کہ جسم کو ضرورت ہوتی ہے ۔اس لئے بھوک زیادہ لگتی ہے

کمزوری اور تھکاوٹ کا احساس

چونکہ اس بیماری میں جسم کو طاقت میسر نہیں ہوتی اس وجہ سے تھکاوٹ اور کمزوری کا احساس ہوتا ہے

دھندلا نظر آنا

جسم میں خون کے اندر گلوکوز کا بڑھ جانا نظرکو بھی متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کے آگے پردہ سا نظر آتا ہے اور صاف منظر بھی دھندلا ہوجاتا ہے

وزن کم ہونا

اگر آپ صحت مند ہے اور بغیر کسی ڈائٹ کے یا دوا کے آپ کا وزن کم ہو رہاہے تو یہ بھی شوگر کی علامت ہے ۔ کیونکہ جسم کو مناسب توانائی نہ ملنے کی وجہ سے جسم ہمارے اندر موجود کولیسٹرول کا استعمال کرنے لگ جاتا ہے اس کی وجہ سے وزن میں کمی آنے لگ جاتی ہے

جلد کا پھٹنا اور خشک ہونا

گردوں کے درست کام نہکرنے کی وجہ سے جسم میں خشکی پیدا ہونے لگ جاتی ہے اس لئے شوگر کے مریضوں کو احتیاط کا کہا جاتا ہے اور ان کے زخم بھی  جلدی ٹھیک نہیں ہوتے

Comments

comments

شوگر کی 10 علامات اگر ان میں سے کوئی ایک بھی ہے تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top