Urdu

شہرت کی بلندیوں کے باوجود سرفراز احمد اپنا ماضی نہ بھولے

جو لوگ اپنا برا وقت نہیں بھولتے وہی اصل میں کامیاب ترین لوگ ہوتے ہیں شہرت کی بلندیاں انسان کو اس کی اوقات بھلا دیتی ہیں لیکن اپنی اوقات یکو یاد رکھنے والا شخص ہی اصل ہیرو ہوتا ہے جب کسی انسان کو شہرت ملے تو وہ اکثر بھو ل جاتا ہے کہ وہ کس مٹی سے اٹھا ہے ،پیسا لوگوں کا لائف سٹائل تبدیل کردیتا ہے لیکن جن لوگوں کو اپنی مشکلات کا سفر یاد رہتا ہے وہ کبھی اپنے ماضی کو بھول نہیں پاتے اور امیر ہونے کے باوجود انتہائی سادہ زندگی گزارتے ہیں ،جہاں بعض لوگ امیر ہوتے ہی اپنا ماضی بھلا دیتے ہیں وہیں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی انتہائی خوبصورت تصویر سامنے آ گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سامنے آنے والی ایک تصویر میں کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ایک ’بھینسوں کے تبیلے ‘ میں بیٹھے اپنے دوستوں کے ساتھ چائے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ان کے پیچھے کی طرف کھڑی ایک گائے بھی نظر آرہی ہے جو اس چیز کو ظاہر کرتی ہے کہ کپتان انتہائی سادہ انسان ہیں۔


اس موقع پر سرفراز کے دوستوں کی جانب سے میٹھائی کا ڈبہ بھی منگوایا گیا ہے جبکہ ہلکے پھلکے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔عین ممکن ہے کہ سرفراز کی یہ تصویر جعلی ہو تاہم پاکستانی کرکٹ مداح اپنے کپتان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں جنہوں نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے باو جود انتہائی سادہ طرز زندگی اپنا رکھی ہے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے

Comments

comments

شہرت کی بلندیوں کے باوجود سرفراز احمد اپنا ماضی نہ بھولے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top