Urdu

صرف 7 دن میں لٹکا اور بڑھا ہوا پیٹ غائب

وزن کم کرنے کے لئے موٹے افراد کیا کیا جتن کرتے ہیں لیکن یقیناًاس قدرتی اور سادہ ترین نسخے سے واقف نہیں ہوں گے جسے وزن میں کمی کی جادوئی ترکیب کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ بنیادی طور پر اس سے ناواقفیت کی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم لوگ اکثر مہنگے اورمشکل سے ملنے والے نسخوں کو زیادہ توجہ دیتے ہیں لیکن سستی اور آسانی سے دستیاب چیزوں کو قابل توجہ نہیں سمجھتے۔ ویب سائٹ ’سپیکنگ ٹری‘ کی رپورٹ کے مطابق اجوائن کے پانی سے محض دو ہفتے میں 6 کلو گرام وزن کم کیا جاسکتا ہے۔اس کی تیاری اور استعمال بھی بہت ہی آسان ہے۔ رات کے وقت ایک چمچ اجوائن کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ صبح اسے ابال لیں اور پھر چھان کر اجوائن کو علیحدہ کردیں اور باقی بچ رہنے والے پانی کو پی لیں۔


اجوائن کا پانی خالی پیٹ پئیں اور اس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد تک کچھ نہ کھائیں۔ اس کے بعد آپ معمول کا کھانا کھاسکتے ہیں۔ اگر آپ مزید اچھے نتائج چاہتے ہیں تو ہر کھانے سے ایک گھنٹہ قبل اس پانی کو پی سکتے ہیں۔ اس قدرتی نسخے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اجوائن کی وہ خوبیاں ہیں جو شاید ہی کسی اور چیز میں مل سکیں۔ قدرت نے اسے قبض اور نظام انہضام کی خرابیوں کیلئے انتہائی طاقتور ٹانک بنایا ہے۔ اس کا پانی آپ کے معدے کو صاف کردیتا ہے، قبض کا خاتمہ کرتا ہے اور نظام انہضام کو درست کردیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں خوراک اچھی طرح ہضم ہوتی ہے، قبض اور اپھارے سے نجات مل جاتی ہے، اور خصوصاً پیٹ کے اردگرد جمع فاضل چربی ختم ہوجاتی ہے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے

Comments

comments

صرف 7 دن میں لٹکا اور بڑھا ہوا پیٹ غائب
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top