Urdu

”عائشہ عمر نے اس حالت میں بھی کسی کو اپنے آپ کو ہاتھ تک نہ لگانے دیا اور۔۔۔“ عامر لیاقت نے عائشہ عمر کو ”شریف لڑکی“ ثابت کرنے کی کوشش کی تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیدیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

”عائشہ عمر نے اس حالت میں بھی کسی کو اپنے آپ کو ہاتھ تک نہ لگانے دیا اور۔۔۔“ عامر لیاقت نے عائشہ عمر کو ”شریف لڑکی“ ثابت کرنے کی کوشش کی تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیدیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عامر لیاقت حسین کے ٹی وی شوز کی بات کی جائے تو وہ ہمیشہ ہی کسی نہ کسی طرح لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور اکثر یہ توجہ متنازعہ وجوہات کی بناءپر ملتی ہے۔ انٹرٹینمنٹ پروگرامز میں ریٹنگ حاصل کرنا ہو یا پھر شہرت، عامر لیاقت یہ فن خوب جانتے ہیں۔

عامر لیاقت نجی ٹی وی چینل بول نیوز پر سپیشل رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے تھے، گذشتہ دنوں مبینہ طور پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں پیمرا نے ان کے شو پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ اسی وجہ سے ڈاکٹر عامر لیاقت کا فیس بک پیج بھی بلاک ہو چکا ہے ، اس سے قبل مختلف مہمان ان کے پابندی کا شکار ہونے والے پروگرام کا حصہ بنتے تھے۔ اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر بھی اس پروگرام کی مہمان بنیں جن کا تعارف کراتے ہوئے عامر لیاقت نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور ان کے شوبز کیرئیر سے متعلق تقریباً تمام ہی باتیں بتائیں لیکن اس دوران انہوں نے کئی فاش غلطیاں بھی کیں اور عائشہ عمر ان کی تصیح کرتی رہیں۔

پروگرام کے دوران انہوں نے سب سے فاش غلطی عائشہ عمر کے ایکسیڈنٹ کا احوال بتاتے ہوئے کی جس دوران وہ عائشہ عمر کو ”شریف لڑکی“ ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن عائشہ عمر نے آگے سے ایسا جواب دیدیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی اور خود عامر لیاقت بھی حیران پریشان رہ گئے۔

عامر لیاقت نے اپنی بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ شوبز سے وابستہ افراد کی بھی عزت اور وقار ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سندھ جاتے ہوئے ہائی وے پر عائشہ عمر کا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور وہ مدد کیلئے آنے والے کسی بھی فرد کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں دے رہی تھیں۔

عامر لیاقت یہاں یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اداکاراؤں کا بھی ایک وقار ہوتا ہے اور وہ اجنبیوں کو ہاتھ لگانے کی اجازت بھی نہیں دیتیں۔ مختصر یہ کہ وہ بتانا چاہ رہے تھے کہ اگرچہ عائشہ عمر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے لیکن اس کے باوجود ان کی عزت و وقار ہے لیکن عائشہ عمر نے اجنبی لوگوں کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہ دینے سے متعلق کچھ اور ہی وجہ بتا دی جس پر پروگرام میں شریک افراد بھی حیران رہ گئے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ میں اس لئے ان لوگوں کو ہاتھ لگانے سے اس لئے نہیں روک رہی تھی کہ وہ اجنبی ہیں بلکہ میں ڈر گئی تھی کہ یہ اغواءکار ہیں جو مجھے اغواءکر لیں گے یا پھر میرا کوئی سامان چوری کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوفناک لمحہ تھا اور میرے دماغ میں منفی باتیں ہی گھوم رہی تھیں جیسا کہ کوئی اجنبی مجھے اغواءکر لے گا۔ عائشہ عمر نے لائیو پروگرام میں یہ جواب دے کر عامر لیاقت کی طرف سے بتائی گئی وجہ کو بالکل ہی مسترد کر دیا۔

مذکورہ گفتگو سننے کیلئے 11 ویں منٹ سے ویڈیو دیکھیں

سوشل میڈیا صارفین جھوٹ نہ بولنے پر عائشہ عمر کو سراہنے میں مصروف ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہرت کی خاطر مسلمانیت کا لبادہ اوڑھنے کی بجائے سچ بول کر بہت ہی اچھا کیا ہے۔ کوئی بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے اور ذہن میں آنے والے خیالات کو توڑ مروڑ کر پیش کر سکتا ہے مگر عائشہ عمر نے وہی کہا جو سچ ہے۔

Comments

comments

”عائشہ عمر نے اس حالت میں بھی کسی کو اپنے آپ کو ہاتھ تک نہ لگانے دیا اور۔۔۔“ عامر لیاقت نے عائشہ عمر کو ”شریف لڑکی“ ثابت کرنے کی کوشش کی تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیدیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top