Urdu

عامر لیاقت نے پھر سے مولویوں کو لڑوادیا دیکھیں کس طرح لڑائی شروع ہوئی

کہتے ہیں کہ رمضان میں اللہ میاں شیاطین کو قید میں ڈال لیتے ہیں ۔ لیکن مسئلہ یہاں تب پیدا ہوتا ہے جب شیاطین کا کام ان کے چیلے شروع کر دیتے ہیں اور ان کی کمی کو محسوس نہیں ہونے دیتے ۔ اگر آپ کو اس بات کی سمجھ نہیں آرہی تو عامر لیاقت کو ہی دیکھ لیں جو کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں بجائے اس کے کہ اتحاد امت کی دعوت دیں لوگوں کو آپس میں مسلکی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر پیار محبت کی بات کریں ۔ روزے کے فضائل بیان کریں ۔ایسے مسائل بیان کرائے جائے جو کہ سب کے نزدیک متفقہ ہے ۔ معاشرتی مسائل پر

بات کی جائے تا کہ لوگوں میں شعور پیدا ہو ۔ مزدور طبقے کے حقوق کیا ہے اس پر بات کی جائے ۔ اپنے ماتحت کے کیا حقوق ہے اس کے لئے علماء کو دعوت دی جائے ۔ لیکن عامر لیاقت نے عالم آن لائن کے نام رمضان میں ایک نیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسے مسائل پر گفتگو کرائے جس میں گرما گرمی ہو اور ایسے مسائل جو کہ اختلافی اور نزاعی ہے اور جس پر صدیوں سے بحث مباحثے ہو رہے ہوتے ہیں ۔ اس سب کی وجہ لوگوں کی توجہ رمضان کی عبادات سے ہٹانا اور اپنے چینل کے لئے اشتہارات لینا ہوتا ہے ۔ کیونکہ یماری عوام

بھی ایسی بے کار ہے کہ لڑائی جگھڑے میں پڑے رہنا اس کو سننا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے ان لوگوں کے پروگرام چل رہے ہوتے ہیں ۔ لیکن افسوس تب ہوتا ہے جب نام نہاد علماء جن کو علماء سو کہا جائے تو زیادہ بہتر ہے وہ بھی ٹی وی پر آنے کے شوق میں تیار بیٹھے ہوتے ہیں اور دھڑا دھر مخالف کے ہر بیان کا بیڑا پار کر نا ضروری سمجھتے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں

Comments

comments

عامر لیاقت نے پھر سے مولویوں کو لڑوادیا دیکھیں کس طرح لڑائی شروع ہوئی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top