Urdu

علینہ اور علیشباہ نے آخر شوہر کو نانی یاد کروا دی

ان دونوں لڑکیوں کی شادی کے معمہ کو میڈیا نے بہت اٹھا یا تھا انہیں مارننگ شوز میں بلایا گیا اور کافی ان کی شادیوں کو پزیرائی ملی اور سوشل میڈیا پر بھی مسلسل ان کا قصہ زبان زد عام رہا لیکن اچانک اس معما ملے میں ایک ایسا موڑ آ گیا کہ سب قصے کہانیاں دھری کی دھری رہ گئیں علینہ نامی لڑکی نے اپنی کزن علیشبہ کی اپنے ہی شوہر سے شادی کروا دی تھی۔ علینہ کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کی کزن علیشبہ بہترین دوست ہیں اور ایک دوسرے کے بنا نہیں رہ سکتیں۔


اسی لیے اس نے اپنی کزن کی اپنے ہی شوہر کیساتھ شادی کروا دی ہے۔ علینہ کا کہنا تھا کہ اس نے ایسا اس لیے کیا تاکہ وہ اور اس کی کزن ہمیشہ ساتھ رہ سکیں۔ تاہم اب اس تمام معاملے کا ڈراپ سین ہوا ہے۔ علینہ نامی لڑکی نے اب شوہر پر اغوا کے بعد زبردستی شادی کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ علینہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھی۔ اس کے باوجود فراز نے اسے اغوا کرکے زبردستی شادی کرلی۔ علینہ کی درخواست پر پولیس نے فراز سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ہی تمام معاملے کی اصل حقیقت سامنے آ سکے گی۔آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے آپ کیا کہتے ہیں ۔

Comments

comments

علینہ اور علیشباہ نے آخر شوہر کو نانی یاد کروا دی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top