Urdu

علی ظفر پر الزامات کے بعد میشا شفیع کو لینے کے دینے پڑگئے، گلوکارہ نے شاید سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ایسا بھی ممکن ہے ، قیمتی ترین چیز سے ہاتھ دھونا پڑگئے

کراچی(ویب ڈیسک) گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی نامور پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نےاپنے سوشل میڈیا اکائونٹس بند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں ملنے کے باعث سوشل میڈیا اکائونٹس بند کیے۔

میشا شفیع چند روز قبل اپنے فیس بک اور انسٹا گرام اکائونٹس بند کرنے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئی تھیں لہٰذا انہوں نے اپنے اکائونٹس بند کرنے کی وجہ خود ہی بتادی۔ میشا کا کہنا ہے کہ علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاتھااور انہیں دھمکیاں دینے کے ساتھ پریشان بھی کیا جارہاتھا۔

لہٰذا وہ خود کو، اپنے گھروالوں کو خاص طور پراپنے دونوں بچوں کو دھمکیاں دینے والوں سے محفوظ رکھنا چاہتی تھی اسلیے انہوں نے اپنا فیس بک اور انسٹاگرام اکائونٹ بند کرنےکا فیصلہ کیا تاہم ٹوئٹر اکائونٹ ابھی بھی بحال ہے۔

دوسری جانب میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوٹا نے ایک انٹرویو کے دوران میشا کے کینیڈا شفٹ ہونے کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی موکل یہیں پر رہ کرمقدمات کا سامنا کریں گی۔

وکیل پنسوٹا نے مزید کہا بہت سارے کیسز میں اگر دوسری پارٹی کا کیس کمزور ہو تواس طرح کی افواہیں ان کا کیس مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔پنسوٹا نے میشا شفیع کی کہی ہوئی بات اپنی بات میں شامل کرتے ہوئے کہا میشا ایک آرٹسٹ ہیں اور وہ اپنے کام کیلئے جہاں چاہیں سفر کرسکتی ہیں لیکن وہ کسی بھی ملک میں منتقل ہونے کی منصوبہ بندی نہیں کررہیں۔ پنسوٹا نے یہ انٹرویو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ری ٹوئٹ کیا ہے۔

Comments

comments

علی ظفر پر الزامات کے بعد میشا شفیع کو لینے کے دینے پڑگئے، گلوکارہ نے شاید سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ایسا بھی ممکن ہے ، قیمتی ترین چیز سے ہاتھ دھونا پڑگئے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top