Urdu

عمران خان نے میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے حال ہی میں نجی چینل پر گفتگو کرتے هوئے بتایا کہ کس طرح پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے انکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی.

نجی پروگرام میں گفتگو کرتے هوئے ریحام خان نے اپنی آنے والی کتاب کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس کتاب کے بعد سب کا پنڈورا باکس کھل جائیگا اور انکے معصوم چہروں پر سے بہت جلد نقاب اٹھنے والا ہے.

عمران خان پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے هوئے، ریحام خان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے عمران نے انہیں فون کال کی اور اپنی رہائش بنی گالہ پر آنے کی دعوت کی.

عمران خان کی اچانک دعوت پر ریحام بہت حیران ہوئیں اور اسی وجہ سے وہ اپنے قریبی دوست کو اپنے ساتھ بنی گالا لیکر گئیں اور دوست سے کہا کہ وہ عمران کے گھر کے باہر کھڑا رہے، اگر میرے ساتھ کچھ غلط کرنے کی کوشش کی گئی تو میں تمہیں فورن کال کر دوں گیں.

ریحام خان نے بتایا کہ جیسے ہی وہ بنی گالا پہنچیں تو عمران خان نے کہا آؤ باہر چہل قدمی کرنے چلتے ہیں. لیکن جب عمران کی نظر میری ہیل والی جوتی پر پڑی تو انہوں نے کہا کہ تم نے تو ہیل والی جوتی پہنی ہے، تم واک کیسے کروگی؟ میں نے اپنی ہیل والی جوتی اتاری اور اپنے بیگ سے سادی سوفٹی چپل نکال کر پہن لی.

اس واک کے دوران عمران خان نے سیاست پر بات چیت کی، اپنے بچوں کا ذکر کیا، اور ساتھ ساتھ میری تعریفیں کیں. اسکے بعد ہم دونوں نے مل پر کھانا کھایا، جسکے بعد عمران نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی.

جیسے ہی عمران نے میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی، میں نے فورن عمران کو پیچھے کی طرف دھکیلا اور کہا کہ میں ایسی ویسی فحش عورت نہیں ہوں.

یہ سن کر کپتان نے کہا کہ میں تو تمہیں صرف چیک کر رہا تھا کہ تم کیسی عورت ہو. تم تو باعزت خاتون لگتی ہو، شادی کرو گی؟

شادی کے الفاظ سن کر، ریحام خان نے عمران سے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا انکے لیے بہت مشکل ہے، کیونکہ نہ تو کبھی انہوں نے ایسا سوچا اور نہ ہی یہ عمران خان کو اتنے اچھے سے جانتی ہیں.

Comments

comments

عمران خان نے میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top