Urdu

عمران خان کے پیچھے نماز پڑھتی یہ خاتون ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نہیں بلکہ۔۔۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

عمران خان کے پیچھے نماز پڑھتی یہ خاتون ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نہیں بلکہ۔۔۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے پیچھے پوری طرح پردے میں چھپی ہوئی ایک خاتون بھی نماز ادا کر رہی ہے جس کے بارے میں اندازہ قائم کیا جارہا ہے کہ یہ ان کی نئی دلہن بشریٰ بی بی ہیں تاہم اب اس ویڈیو کی حقیقت بھی سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ روز سے عمران خان کی نماز پڑھتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے پیچھے پورے گاﺅن اور چادر کے ساتھ اپنے چہرے سمیت پورے جسم کو ڈھانپے ہوئے ایک خاتون بھی نظر آتی ہے، اس خاتون کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی ہیں تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ درحقیقت یہ ویڈیو پرانی ہے اور عمران خان کے پیچھے نظر آنے والی خاتون ریحام خا ن ہیں۔

عمران خان نے ریحام خان سے شادی کے بعد ان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی تھی اور یہ ویڈیو اسی وقت بنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ تصاویر بھی دیکھی جاسکتی ہیں جن میں ریحام خان کا گاﺅن بالکل ویسا ہی نظر آرہا ہے جیسا کہ ویڈیو میں موجود ہے۔ علاوہ ازیں اس خبر میں سب سے اوپر لگی ہوئی تصویر میں بھی عمران خان کو آگے اور ریحام خان کو پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بغور جائزہ لینے پر ریحام خان کا چہرہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔

Comments

comments

عمران خان کے پیچھے نماز پڑھتی یہ خاتون ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نہیں بلکہ۔۔۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top