Urdu

غیرملکی ٹیموں کے پاس پاکستان آنے سے انکارکا کوئی بہانہ نہیں رہ گیا: سرفراز احمد

غیرملکی ٹیموں کے پاس پاکستان آنے سے انکارکا کوئی بہانہ نہیں رہ گیا: سرفراز احمد 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ غیرملکی ٹیموں کے پاس پاکستان آنے سے انکارکا کوئی بہانہ نہیں رہ گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’ دنیا کامران خان کیساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر بے حد خوش ہوں ،بہت سے غیرملکی کھیلنے پاکستان آئے اور خوش ہو کر گئے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے 2میچز لاہور ہوئے اور سیکیورٹی سے متعلق اچھے انتظامات کئے گئے تھے ،کرکٹ کی بحالی کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا رجحان بڑھے گا جبکہ گزشتہ سال ورلڈ الیون کی ٹاپ ٹیم پاکستان آئی تھی ۔

Comments

comments

غیرملکی ٹیموں کے پاس پاکستان آنے سے انکارکا کوئی بہانہ نہیں رہ گیا: سرفراز احمد
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top