Urdu

غیر اسلامی ملک نے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کا اعلان کر دیا

ہم روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے لیے تیار ہیں. جو کام اسلامی ملک نہ کر پائے وہ ایک غیر اسلامی ملک نے کر دکھایا. کس ملک نے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا ہے؟ تفصیل اس پوسٹ میں پڑھیں

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈویٹرٹے نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل کونسل کشی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ فلپائن روہنگیا مسلمان برادری کو اپنے ملک میں پناہ دینے کیلئے تیار ہے۔ منیلا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فلپائن کے صدر روڈریگوڈویٹرٹے نے کہا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل نسل کشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن روہنگیا مسلمان برادری کو اپنے ملک میں پناہ دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے دیگر یورپی رہنمائوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی روہنگیا مسلمان مہاجرین کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ عالمی برادری یہ بحران ختم کرانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔

آپکو فلپینی صدر کا یہ شاندار اعلان کیسا لگا؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجیے

Comments

comments

غیر اسلامی ملک نے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کا اعلان کر دیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top