Urdu

’’ فلم نگری میں قدم رکھنے کے بعد میری بڑی بہن نے مجھے نصیحت کی ہے کہ میں یہ ایک کام توکبھی نہ کروں ۔۔۔‘‘ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل نے ایسی بات کر دی کہ سب زیر لب مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کا منہ تکنے لگیں گے

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈین فلموں کی باربی ڈول کترینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی تو قرار پائی ہی تھی لیکن اس سے بھی زیادہ  ان دونوں کے درمیان پروان چڑھنے والی ’’عشق کہانی ‘‘ نے شہرت حاصل کی تھی ،اب خبریں ہیں کہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف نے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا ہے اور جلد ہی وہ ’’ٹائم ٹو ڈانس ‘‘ نامی فلم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہیں جبکہ کترینہ اپنی بہن کی بالی ووڈ میں آمد پر قدم قدم پر اس کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاہم ایزابیل کیف کا کہنا ہے کہ کترینہ نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے آپ کو صرف کام تک ہی محدود نہ رکھوں بلکہ ہر دن کو ایک چیلنج سمجھے ہوئے ہر روز کچھ نیا کروں ،ایزابیل کا کہنا تھا کہ سلمان خان نہیں بلکہ عامر خان کے ساتھ  فلم میں کام کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا خواب ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق کترینہ کیف کی خوبرو چھوٹی بہن ایزابیل کیف نے بھی روشنیوں کی مصنوعی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور اپنے فلمی سفر کی شروعات فلم’’ ٹائم ٹو ڈانس‘‘ سے کر رہی ہیں ۔ایک انٹرویو میں ایزا بیل کیف کا کہنا تھا کہ میں ورون دھون اور شاہد کپور کو بہت زیادہ پسند کرتی ہوں جب کہ میرا خواب ہے کہ میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ پردہ سکرین پر نظر آؤں ،میں اپنے بچپن سے بڑے ہوتے ہوئے عامر خان کی کوئی ایک بھی ایسی فلم نہیں ہے جو میں نے نہ دیکھی ہو ’’لگان ‘‘ تو میری ماں کی بھی پسندیدہ فلم ہے جبکہ مجھے عامر خان کی ’’فنا ‘‘ پسند ہے ،میں اب بھی اکثر ’’فنا دیکھتی ہوں تو میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ۔ایزابیل کیف کا کہنا تھا کہ اداکارہ بننے کے بعد بھی ان کی بڑی بہن کترینہ کیف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،وہ جیسی پہلے تھی ویسی ہی اب ہے تاہم کترینہ کی زندگی میں یہ تبدیلی آ چکی ہے کہ اب وہ زیادہ وقت سفر میں گذارتی ہیں کبھی اس ملک اور کبھی کسی شہر میں ،وہ بہت مصروف ہو چکی ہیں ۔

Comments

comments

’’ فلم نگری میں قدم رکھنے کے بعد میری بڑی بہن نے مجھے نصیحت کی ہے کہ میں یہ ایک کام توکبھی نہ کروں ۔۔۔‘‘ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل نے ایسی بات کر دی کہ سب زیر لب مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کا منہ تکنے لگیں گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top