Urdu

”قرض ادا ہوجائے اور نوکری پکی لگ جائے “ اللہ ربّ العزت کا وہ اسم مبارک جس کی تسبیح سے مشکلات ختم ہوجاتی ہیں

لاہور(نظام الدولہ)محترم میں نے قرض بہت لے رکھا ہے مگر اسکی ادائیگی کی وجہ سے اب ذہنی طور پر بہت ڈسٹرب ہوچکاہوں۔جو بھی بزنس کیا ہے قرض لیکر کیا ۔بڑی کوشش کی کہ کسی طرح قرض کی لعنت سے نکل جاوں لیکن یہ بڑھتا ہی گیا ہے ۔گورنمنٹ جاب پر ہوں مگر مستقل نہیں ۔بارہ سال سے کنٹریکٹ پر ہوں ۔ مجھے اسما الحسنیٰ کے مطابق کوئی تسبیح بتائیں تاکہ میری ٹینشن ختم ہوجائے ۔(کاشف طاہر)

جواب ۔انسان مجبور ہوکر قرض لے ہی لیتا ہے لیکن یہ گلے کا پھندہ نہ بھی بنے پیروں میں بیڑیاں ضرور پہنا دیتا ہے ۔آپ اب دو کام کریں ۔ایک تو استغفراللہ کی تسبیح روزانہ تین بار پڑھا کریں ۔دوسرا اسم رب العزت ہے ”یا لطیف “آپ روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھا کریں ۔اس اسم پاک کو مشکل کشائی کے لئے پڑھا جاتا ہے ۔اولیا اللہ اسکا ذکر کثیر کرتے تھے ۔سخت مشکلات اسکی تسبیحات سے دور ہوجاتی ہے ۔پورے یقین اور ایمان کے ساتھ پڑھیں ۔(اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

Comments

comments

”قرض ادا ہوجائے اور نوکری پکی لگ جائے “ اللہ ربّ العزت کا وہ اسم مبارک جس کی تسبیح سے مشکلات ختم ہوجاتی ہیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top