Urdu

لال مسجد کا واقعہ آج بھی پریشان کردیتا ہے، چوہدری شجاعت حسین

اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرف کے دور حکومت میں لال مسجد کا ایک بہت بڑا سانھہ ہوا تھا جس میں عورتوں اور بچوں کو بلا تفریق مشرف نے قتل کیا پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ لال مسجد کے واقعے کے بارے میں سوچ کرآج بھی پریشان ہو جاتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خود نوشت”سچ تو ہے ” منظر عام پر آگئی ہے ۔ جس میں چوہدری شجاعت حسین نے اہم سیاسی واقعات سے متعلق انکشاف کیے ہیں۔


چوہدری شجاعت حسین کی اس کتاب میں سیاسی راہداریوں اور سازشوں سے متعلق بھی کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔اپنی کتاب میں وہ لکھتے ہیں کہ مشرف دور میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی شکایت شوکت عزیز نے لگائی تھی۔افتخار چوہدری قانون کے دائرے میں پرویز مشرف سے سلح کے لیے تیار تھے لیکن ارد گرد کے لوگوں نے موقع گنوا دیا۔چوہدری شجاعت حسین لال مسجد میں پیش آنےو الے واقعے سے متعلق لکھتے ہیں کہ لال مسجد کے واقعے کے کچھ روز بعد ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھا تھا۔

مجھے محسوس ہوا کہ کانوں میں بچوں کے رونے کی آوازیں آ رہی ہیں۔لال مسجد کے واقعے کے بارے میں سوچ کر آج بھی پریشان ہو جاتا ہوں۔ مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے ،اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے

Comments

comments

لال مسجد کا واقعہ آج بھی پریشان کردیتا ہے، چوہدری شجاعت حسین
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top