Urdu

لندن میں زخمی ہونے والے نعیم بخاری کی حالت اب کیسی ہے ؟ نئی تصویر نے ساری کہانی بتادی، دیکھ کر آپ بھی ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں گے

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامور وکیل نعیم بخاری کی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ، اس تصویر میں تحریک انصاف کے رہنما کو ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی حالت میں کافی بہتری آئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل نعیم بخاری چند روز قبل لندن میں زخمی ہوگئے تھے ، پی ٹی آئی کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے جہاں وہ اچانک انڈر گراﺅنڈ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرگئے اور شدید زخمی ہو گئے تھے۔انہیں لندن کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جبکہ ان کی ہسپتال کے بیڈ کی تصاویر نے ان کے چاہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا تاہم اب ان کی حالت کافی بہتر ہے جس کا ثبوت ان کی حالیہ تصویر ہے۔

نعیم بخاری کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تازہ تصویر میں ان کی حالت میں کچھ بہتری دیکھی جا سکتی ہے، حالیہ تصویر میں نعیم بخاری کو ایک کرسی پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان سے کچھ فاصلے پر ایک خاتون ڈاکٹر کھڑی نظر آ رہی ہیں۔تصویر میں نعیم بخاری کی حالت میں بہتری کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتاہے۔

خیال رہے کہ نعیم بخاری پاکستان کے ایک نامور وکیل ہو نے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن بھی ہیں اور ہمیشہ اپنے چٹکلوں کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔

Comments

comments

لندن میں زخمی ہونے والے نعیم بخاری کی حالت اب کیسی ہے ؟ نئی تصویر نے ساری کہانی بتادی، دیکھ کر آپ بھی ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top