Urdu

لوڈ شیڈنگ سے جان چھڑائے سولر سسٹم لگائے اور بھی سستے میں‌

گرمیوں کی آمد ہے جہاں پانی کی کمی اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہی لوڈشیڈنگ کا جن بھی نکل آتا ہے جو کہ گزشتہ 60 سال سے پاکستان کی عوام کا خون چوس رہا ہے اور کسی کے بھی قابو میں نہیں‌آرہا . وقت گزرنے کےساتھ حالات بہتر ہونے کے مزید خراب ہوتے جارہے ہیں‌. بھلا ہو ٹیکنالوجی کا کس کے درست استعمال سے عوامی سطح پر کوشش کی جار ہی ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کا متبادل تلاش کیا جا سکے . اللہ کے فضل سے گرمی اور سردی میں‌پاکستان کے اکثر علاقوں میں‌دھوپ پڑتی ہے جس جس کے ذریعے شمسی توانائی کا حصول ممکن ہوتا ہے . خوش قسمتی سے اب ایسے متبادل یا ماحول دوست توانائی کے ذرائع موجود ہیں، جن کے بارے میں غور کیا جاسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ افراد انہیں اپنا رہے ہیں۔

اگرچہ سولر ہو یا ونڈ، ان کے سسٹم کی تنصیب شروع میں مہنگی نظر آتی ہے، مگر یہ دیکھنا چاہئے کہ اس سرمایہ کاری سے یوٹیلیٹی بل کو کم از کم رکھا جاسکتا ہے کیونکہ سورج یا ہوا مفت بجلی فراہم کرتے ہیں۔ان دونوں میں ونڈ پاور میں کچھ مشکل ہوسکتی ہے کیونکہ اس کے معاملے پر ہوا پر انحصار کرنا پڑتا ہے، مگر سورج یہاں موجود ہے اور ہر روز ہی آسمان پر جگمگا رہا ہوتا ہے اور یہ زیادہ قابل اعتماد ہے۔یہ ٹیکنالوجی اس شعبے میں بہتری اور جدت کا باعث بھی بن رہی ہے اور اس حوالے سے نئی پیشرفت یو پی ایس ٹیکنالوجی میں ہوئی ہے اور سولر یو پی ایس کے حوالے سے صارفین میں دلچسپی بہت زیادہ بڑھ رہی ہے جو اسے عملی آپشن قرار دے رہے ہیں۔تو یہ سولر یو پی ایس کیا ہے؟ اس کا جواب کراچی کے ریگل چوک میں

سولر یو پی ایس فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں میں سے ایک محمد شاکر نے کچھ اس طرح دیا ‘ یہ بنیادی طور پر ایک انورٹر ہے، جس میں اب سولر چارج کنٹرول موجود ہے، اسے سولر ہائیبرڈ کنورٹر بھی کہا جاتا ہے’۔انہوں نے مزید بتایا ‘ یہ سب اس میں نصب ہوتا ہے تو اب یو پی ایس بیٹری کو چارج کرنے کے لیے بجلی کا انتظار کرنے کی بجائے آپ اسے چبوترے میں لگے سولر پینل سے کنکٹ کرسکتے ہیں جس کی بدولت بیٹری چارج رہتی ہے. ابرار ایک اور یو پی ایس سسٹمز ڈیلر ہیں، ان کا بھی کہنا تھا کہ یہ چین سے آنے والے تازہ ترین سولر پاور سسٹمز ہیں ‘ اب مارکیٹوں میں متعدد سولر یوپی ایس برانڈز دستیاب ہیں، ان میں کچھ معروف غیرملکی برانڈز ہیں جو کہ اپنی مصنوعات چین میں اسمبل کرتے ہیں، کچھ ان کی نقل کرتے ہیں

اور کچن اوریجنل چیی برانڈز ہیں’۔انہوں نے بتایا ‘ سولر یو پی ایس کی قیمت کا انحصار صارف کے لوڈ کی ضرورت پر ہے، یہ آپ کو 14 ہزار 500 روپے تک بھی مل سکتا ہے، اور اسے ایک سولر پینل سے کنکٹ کرنا بھی بیٹری کو اتنا چارج رکھتا ہے کہ پنکھے اور لائٹس کام کرتے رہیں’۔ امید کی جاتی ہے کہ آُ نے آرٹیکل کو بغور پڑھ لیا ہوگا. اور آپ بھی خوش ہوئے ہونگے کہ اتنے سستے میں‌اگرع بجلی مل سکتی ہے اور کچھ دیر کے گرمی سے جان چھڑائی جاسکتی ہے تو یہ ایک سستا سودا ثابت ہوگا .

Comments

comments

لوڈ شیڈنگ سے جان چھڑائے سولر سسٹم لگائے اور بھی سستے میں‌
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top