Urdu

” مجھے اس آدمی نے جسم فروشی کی پیشکش کی اور ساتھ ہی۔۔۔“معروف پاکستانی ماڈل نے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا، ٹیکسٹ میسج بھی سب کو دکھا دیئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوبز انڈسٹری میں جنسی طورپر ہراساں کرنا ایک بڑا مسئلہ بنتاجارہاہے ۔ چند ہفتے قبل گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار پر کئی دفع ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ، اس کے بعد کئی دیگر اداکاراﺅں نے بھی اپنے اپنے معاملات سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر شیئرکرنا شروع کردیئے ۔

حال ہی میں ماڈل زارا پیرزادہ نے بھی جسم فروشی کی پیشکش ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے ایجنسی کے نمائندے اور اس کے درمیان ہونے والے ٹیکسٹ میسجز بھی ثبوت کے طورپر شیئرکردیے کہ معاشرے میں خواتین کو کیسے باآسانی بلیک میل کیا جارہاہے ۔ ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرتجربات شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’ملک کی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں خواتین سے کسی نہ کسی طرح کا مطالبہ خواتین کیلئے بڑا مسئلہ ہے ‘۔

پھرایک سکرین شاٹ شیئرکردیا جس میں اداکارہ کو ٹاپ سلیبرٹی سروس نامی کسی گروپ کے نمائندے کی طرف سے کچھ یوں کہا گیا تھا’ہائے ، ہم آپ کو کام کے بدلے میں دو لاکھ دیں گے ، ہم صرف سلیبرٹیز، ماڈلزاور نیوز اینکرز کیساتھ کام کرتے ہیں، ہمارے پاس پاکستان اور دنیا سے امیر گاہک ہیں ، اگرآپ ہمارے ساتھ کام کریں گی تو ہم یقینا آپ کی رازداری اور عزت کا خیال رکھیں گے ، ہم تیسرے درجے کی ایجنسیز کی طرح کام نہیں کرتے، ہم کارپوریٹ سیکٹر میں بھی کام کرتے ہیں ، اگر آپ کو کوئی سوال پوچھنا ہوتوبلاجھجھک ہمارے ساتھ رابطہ کریں، شکریہ ۔۔۔‘

”میں کھل کر بولنے والی ہوں یہی وجہ ہے کہ کھل کر پیشکش کی ، شوبز کی زندگی ایک فن ہی ہے ۔ شوبز کیا ہے ، اگر آپ کے خیال میں شوبز فن نہیں ؟ تو مجھے بتائیں“

اداکارہ نے اس کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ ’ شکریہ ٹاپ سلیبرٹی سروس ، آپ سے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ ہماری زندگی یا تو ایک جسم فروش کی ہے یانہیں، یہ صرف ایک فن ہے ، میرٹ، محنت یا آپ کی لگن پر کچھ نہیں ۔

زارا پیرزادہ کو اس جواب پر انتہائی غصے سے بھرپور جواب ملا او ر لکھا کہ ”آپ کے بہت سے دوست ہیں، میں پارٹی میں آپ کو رنگے ہاتھوں پکڑوں گااور لوگوں کو بھی بتاﺅں گا ، آپ کا ٹیلنٹ اب کہاں ہے؟ میں جلد ہی آپ کو پارٹی میں ڈھونڈلوں گا ، آپ کیا سمجھتی ہیں کہ ہرکوئی بے وقوف ہے ؟‘

زاراپیرزادہ نے لکھاکہ ” ان میسجز میں لکھی باتیں پڑھ کر آپ لوگ دنگ رہ گئے ہوں گے لیکن یہ سمجھ لیں کہ ایک نمونہ تھا جس کا انڈسٹری میں خواتین کو ہرروز سامنا کرنا پڑتاہے ، چاہے وہ ماہرہ خان ہوں یا میشا شفیع یا کوئی ۔ہماری روایات اور سوچ کی وجہ سے ماڈل ، روزانہ گالیاں اور دھمکیاں برداشت کرتی ہیں‘۔

آخر میں انہوں نے تمام خواتین کی طرف سے پیغام دیا کہ وہ ایسی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں بلکہ یہ برے اعمال ہیں۔

Comments

comments

” مجھے اس آدمی نے جسم فروشی کی پیشکش کی اور ساتھ ہی۔۔۔“معروف پاکستانی ماڈل نے انتہائی شرمناک انکشاف کردیا، ٹیکسٹ میسج بھی سب کو دکھا دیئے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top