Urdu

مجھے شام سے گالیاں اور مسیج کرنے والوں میں تم کو دیکھ لوں گا ۔ عامر لیاقت کا نیا بیان

عامر لیاقت اس وقت پاکستان کے سوشل میڈیا میں سرفہرست ہے اور اس کی وجہ اس کا بدنام زما نہ پروگرام عالم آن لائن ، رمضان میں بول ، اب ایسا نہیں چلے گا ہے جس میں مختلف مسالک کے علماء جن کو ٹی وی پر آنے کا بے حد شوق ہوتا ہے ان سے ایک ایسے مسئلہ کے بارے میں سوالات کئے جاتے ہیں جو کہ متنازعہ ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ اس کو بغیر سنسر کئےجاری رکھتے ہیں اور ان کو خوب لڑائی کے بعد پروگرام ختم کر دیتے ہیں ۔ اس شو پر کئی بارے پہلے بھی اعتراض سامنے آیا ہے اور اس میں شدت تب دیکھنے میں آئی جب عالمی

مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو زیر بحث لا کر سوالات کئے گئے اور اس پر گستاخ کے فتوی لگا دیا اس سے زیادہ خطرناک بات قاری خلیل ارحمن کے بارے میں ان کا حال ہی میں آنا والا ٹویٹ ہے جس میں ان کو بھی گستاخ کہ دیا گیا اور خطرہ ہے کہ کسی جنونی کے ہاتھوں ان کا قتل ہو سکتا ہے ۔ عامر لیاقت پر پیمرا نے ٌپابندی لگا دی ۔ اس سے پہلے عامر لیاقت نے قاری خلیل الرحمن پر پیسے مانگنے کا الزام لگایا اور اس کے بات کہا کہ مجھے ان کے تابعین کے بہت زیادہ مسیج اور کال آرہی ہے جس میں مجھے دھمکیاں دی جارہی ہے اور اس کے ساتھ بہت سارے

لوگ گالیاں بھی دے  رہے ہیں ۔ بہرحال اس کےبعد پیمرا نے اس پروگرام پر پابندی لگا دی اور کہا کہ اس میں فرقہ واریت پر مبنی باتیں ہیں جو کہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے اس کی وجہ سے عامر لیاقت کو ایک ماہ کے لئے پروگرام کرنے سے روک دیا  گیا ہے اور ان کے تمام پروگراموں کو بند کر دیا گیا ہے

Comments

comments

مجھے شام سے گالیاں اور مسیج کرنے والوں میں تم کو دیکھ لوں گا ۔ عامر لیاقت کا نیا بیان
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top