Urdu

’مجھے لوگوں کا حکم سننا پسند نہ تھا اس لئے۔۔۔‘ نوجوان ائیرہوسٹس نے نوکری چھوڑ کر ایسا شرمناک کام شروع کردیا کہ جان کر ہی لوگوں کے چہرے شر م سے لال ہوگئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی ایک ایئرہوسٹس نے نوکری چھوڑ کر ایک ایساشرمناک کام شروع کر دیا ہے کہ سن کر ہی لوگوں کے چہرے شرم سے لال ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق لورا بیربیک نامی یہ لڑکی برٹش ایئرویز میں ایئرہوسٹس کی نوکری کرتی تھی لیکن چند سال اس پیشے سے منسلک رہنے کے بعدکچھ عرصہ قبل اس نے نوکری سے استعفیٰ دیا اور فحش فلموں میں کام کرنے لگی۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں لورا کا کہنا تھا کہ ”مجھے لوگوں کا حکم سننا پسند نہیں تھا اس لیے ایئرہوسٹس کی نوکری چھوڑ کریہ نیا کام شروع کیا۔“

برطانوی شہر ورسیسٹر کی 27سالہ لورا نے بتایا کہ ”بطور ایئرہوسٹس مجھے طویل کام کرنا پڑتا تھا اور آرام کے لیے بھی وقت نہیں ملتا تھا۔ اب میں مختلف چینلز کے لیے ویب کیم پر فحش ویڈیوز بناتی ہوں اور یہ کام اپنے گھر میں بیٹھ کر کرتی ہوں۔ اس کے لیے مجھے کہیں اور جانا پڑتا ہے اور نہ ہی کسی کے حکم کی تعمیل کرنی پڑتی ہے۔اس کام کا خیال کچھ عرصہ قبل ایک فحش فلم دیکھتے ہوئے میرے ذہن میں آیا اور مجھے لگا کہ میں یہ کام کر سکتی ہوں۔ مجھے لوگوں کی قطعاً کوئی پروا نہیں کہ وہ میرے بارے میں کیا کہتے ہوں گے، یہ میری زندگی ہے اور میں اسے اپنے طریقے سے گزاروں گی، مجھے جو کام پسند ہے وہی کروں گی۔“

Comments

comments

’مجھے لوگوں کا حکم سننا پسند نہ تھا اس لئے۔۔۔‘ نوجوان ائیرہوسٹس نے نوکری چھوڑ کر ایسا شرمناک کام شروع کردیا کہ جان کر ہی لوگوں کے چہرے شر م سے لال ہوگئے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top