Urdu

مرغی کا استعمال کم کرے ورنہ یہ خطرناک بیماری لگ سکتی ہے ، ماہرین کا انتباہ

کچن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہےکہ اس میں پروٹین بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ ایک صحت مند جسم کے لئے بے حد مناسب ہے ل یکن زیادہ مقدار میں ایسے پروٹین کا حصول جو کہ حیوانات یعنی مرغی وغیرہ سے حاصل ہو اس کا کم استعمال کیا جائے کیونکہ اس سے دل  کے دورے کے خطرات بہت زیادہ جاتے ہیں یعنی کہ چکن کھانا چاہئے لیکن زیادہ مقدار میں نہیں کیونکہ اس میں بے تحاشہ پروٹین ہوتی ہے جو عام مقدار سے زیادہ ہونے کی وجہ سے نقصان دہ ہوسکتی ہے فن لینڈ کی ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہبیشتر

غذائی ذرائع سے حاصل ہونے والی پروٹین کا زیادہ استعمال ہارٹ فیلیئر کا خطرہ کسی حد تک بڑھا سکتا ہے، صرف مچھلی اور انڈے اس خطرے کاباعث نہیں بنتے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ پروٹین سے بھرپور غذائیں خصوصاً حیوانی ذرائع سے ملنے والی پروٹین سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھتا ہے۔اس تحقیق کے دوران ڈھائی ہزار کے

قریب درمیانی عمر کے افراد کی غذائی عادات کا جائزہ 22 سال تک لیا گیا۔ان افراد کو روزانہ پروٹین کی مقدار کے حوالے سے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور پھر زیادہ پروٹین اور کم پروٹین والے گروپس کے نتائج کا تجزیہ کیا گیا نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ زیادہ مقدار میں پہروٹین کا استعمال کر رہے ہیں ان میں دل کے فیل ہونےکے خدشات 34 فیصد زیادہ ہے ، جب

کہ اس کے مقابلہ میں دوسرے گروپ میں یہ خطرہ بے حد کم تھا ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ پروٹین ہمارے جسم کے لئے ضروری ہے لیکن کوشش کی جائے کہ پروٹین کی وہ قسم استعمال کی جائے جو کہ حیوانات کے علاوہ جیسے انڈے وغیرہ سے حاصل ہو تا کہ بیماری کا خدشہ کم ہو اور آپ رہے صحت مند اور فٹ

Comments

comments

مرغی کا استعمال کم کرے ورنہ یہ خطرناک بیماری لگ سکتی ہے ، ماہرین کا انتباہ
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top