Urdu

مری کا ہوٹل مافیا بدمعاشی پر اتر آیا ۔ سیاحوں کے ساتھ بد تمیزی مارپیٹ

گزشتہ سالوںمیں جب ملکی حفاظتی صورت حال خراب ہوئی تو سیاحوں کی بھاری تعداد خیبر پختون سے مری کی طرف آنے لگ گئے جس کے بعد مری میں رش بہت زیادہ دیکھنے میں آیا لیکن اس کے ساتھ مری مافیا نے تمام اخلاقی اقدار کو پامال کرتے ہوئے لوگوں کی عزتوں کے ساتھ کھیلنے لگ گئے اور اس کے ساتھ دونوں ہاتھوں سے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہوگئے ۔ گزشتہ مہینے کراچی کی ایک فیملی کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد ایک نیوز چینل کے کریو کو پیٹا گیا اور ان کی گاڑی کو تباہ کر دیا گیا ۔، جیسے ہی یہ خبریں آنے لگی

تو سوشل میڈیا میں مری بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی جو کہ بے حد کامیاب رہی اور دیکھتے ہی  دیکھتے مری کے ہوٹل شاہرائے اور اس کے ساتھ گیسٹ ہاؤس ویران ہو گئے اور یہ بائیکاٹ مکمل کامیاب رہا یہاں تک کے مری کے اسی مافیا نے ان خبروں کو من گھڑت کہا اور اس کے ساتھ لوگوں کو دعوت دی کہ مری آئے اور یہاں سیر کریں اور خوبصورت نظاروں سے مستفید ہو ۔ اس سے بھی بات نہ بنی تو گورنمنٹ بھی میدان میں آئی اور لوگوں سے کہا کہ ہم آپ کو حفاظت دے گے اور کسی بھی قسم کی شکایت پر فوری کاروائی بھی کی جائے گی ۔/

تاہم سیاحوں میں تاحال غصہ پایا جاتا ہے، مری ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی سیاحوں کو مری آنے کی ترغیب دی گئی تاہم صورتحال جوں کی توں ہی ہے۔ مری میں گاڑی کھڑے کرنے کے تنازع پر یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دی گئی ہے جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد کا ایک جتھہ سیاحوں کو دھکے دینے کے بعد ان پر توٹ پڑا اور اس دوران خواتین اور بچے بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔ مری کے مقامی نوجوانوں پر مشتمل جتھہ سیاحوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ غلیظ گالیاں بھی دیتا رہا۔ دنیا بھر میں ممالک اور علاقوں کی انتظامیہ اپنی ٹور ازم انڈسٹری کو ترقی دینے کیلئے سیاحوں کا استقبال نہایت جوش وخروش سے کرتے ہیں اور سیاح گروپوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں جبکہ سیاحوں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے تاہم مری میں الٹی ہی گنگا بہتی نظر آتی ہے۔ اشیائے خوردونوش کے علاوہ ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ سیزن میں دیکھنے کو ملتا ہے جبکہ ریسٹورنٹس والے بھی سیاحوں کی جیبوں پرچھری پھیرتے نظر آتے

اب جب بھی مری جانے کا سوچیں تو پہلے یہ ویڈیو دیکھ لیں کہ مری والے کیسے استقبال کرتے ہیں اپنے مہمانوں کا۔۔۔۔۔

Posted by Boycott Murree on Friday, May 4, 2018

ہیں اور گفٹ آئٹمز کی دکانوں پر تو 100کی چیز 1500میں فروخت کی جاتی ہے ۔ اسی تناظر میں اگر مری میں پیش آئے واقعہ کو بھی جوڑ لیا جائے تو یقیناََ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ مری کے مقامی لوگوں کی بدولت پاکستان کی ٹورازم انڈسٹری کو ناقابل یقین نقصان پہنچا ہے۔ مری میں پیش آئے ناخوشگوار واقعہ کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔۔!

Comments

comments

مری کا ہوٹل مافیا بدمعاشی پر اتر آیا ۔ سیاحوں کے ساتھ بد تمیزی مارپیٹ
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top