Urdu

مشہور بالی ووڈ اداکاروں کی بیویاں جنہیں کوئی بھی نہیں جانتا

بالی ووڈ کی یہ خاصیت ہے کہ جو بھی یہاں آتا ہے وہ مشہور ہو جاتا ہےلیکن بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ان کی بیویوں کے بارے میں کوئی نہ جانتا ہو وہ بھی کیمرہ کی نظر میں رہتی ہے اور ایسی ہی شہرت رکھتی ہے جیسے ان کے شوہر ہوتے ہیں ،۔ لیکن آج ہم آپ کو بالی ووڈ کے ایسے سٹارز دکھائے گے جو کہ خود تو بہت مشہور ہے لیکن ان کی بیویاں غیر مشہور ہے

شرمن جوشی اور پریرنا چوپڑا

شرمن جوشی کی شادی بولی وڈ کے معروف وِلن پریم چوپڑا کی بیٹی سے ہوئی ہے۔ حالانکہ پریرنا اتنی معروف شخصیت کی بیٹی ہیں مگر پھر بھی وہ لائم لائٹ سے دور ہی رہتی ہیں اور اسی وجہ سے لوگ ان کے نام سے اتنا زیادہ واقف نہیں۔

آر مدھاون اور سریتا بِرجے

مدھاون اور سریتا کی ملاقات ایک پبلک اسپیکنگ کلاس میں ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کی۔ سریتا شادی سے قبل ایک ایئر ہاسٹس تھیں۔

آیوشمن کھرانا اور طاہرہ کشیپ

آیوشمن کا شمار بولی وڈ کے ٹیلنٹڈ اور معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست طاہرہ سے شادی کی مگر لوگ ان کے نام سے بھی زیادہ واقف نہیں۔

شریاس تلپڑے اور دیپتی

شریاس تالپڑے کی اہلیہ دیپتی پیسے سے ایک سائیکیٹرسٹ ہیں، ان دونوں کی ملاقات کالج کے دنوں میں ہوئی تھی۔

جان ابراہم اور پریا رنچل

جان ابراہم کی بیوی پریا ایک این آر آئی ہیں، انہیں بھی زیادہ تر لوگ نہیں جانتے۔

عمران ہاشمی اور پروین شاہانی

عمران ہاشمی کی اہلیہ پروین پری اسکول میں ایک ٹیچر ہیں، انہوں نے ہر اچھے برے وقت میں عمران کا ساتھ دیا مگر پھر بھی لائم لائٹ سے بہت دور ہیں۔

Comments

comments

مشہور بالی ووڈ اداکاروں کی بیویاں جنہیں کوئی بھی نہیں جانتا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top