Urdu

مشہور پاکستانی اداکارائیں جنھوں نے شوبز کی خاطر اپنے خاوندوں سے طلاق لی

آج کی اس پوسٹ میں ہم آپکو پاکستان کی کچھ ایسی مشہور اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے صرف شوبز کی خاطر اپنے خاوندوں سے طلاق لے لی. انکے خاوندوں نے جب ان سے کہا کہ ہمیں تمہارا ٹی وی پر مردوں کے سامنا آنا اچھا نہیں لگتا، تم شوبز چھوڑ دو تو ان اداکاراؤں نے خاوندوں کی بات ترک کرتے هوئے طلاق کا مطالبہ کر دیا. یہ اداکارائیں کون ہیں؟ تفصیل اس پوسٹ میں پڑھیں

ہمائمہ مالک اور شمون عباسی

ہمائمہ ملک نے پاکستانی اداکار شمون عباسی کے ساتھ پہلی شادی کی. انکی شادی کامیاب نہ ہو سکی اور چند سال بعد ہی علیحدگی ہو گئی. شمون اپنی بیوی ہمائما کو منع کرتا تھا کے شوبز کی زندگی اب چھوڑ دے اور مرد اداکاروں سے ملن ملاپ نہ رکھو لیکن ہمائمہ کو اپنی اوپر یہ پابندی ہر گز اچھی نہیں لگی اور اسنے طلاق کا مطالبہ کر دیا. اسکے علاوہ ہمائمہ کے پاکستان اداکاروں کیساتھ بڑے چکر چلتے رہے جو شمون کو بلکل بھی گوارہ نہ گزرا.

ماہرہ خان اور علی عسکری

ماہرہ خان کا شمار بھی ان پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز کی خاطر اپنے خاوندوں سے طلاق لی. لالی ووڈ فلم بول کے بعد جب ماہرہ کا نام بلندیوں پر پہنچا تو انکے شوہر علی عسکری جو کہ خود ایک بہت ہی امیر تاجر اور (MTV) کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں، نے بیوی ماہرہ خان سے کہا کہ شوبز چھوڑ دو. لیکن ماہرہ کو اپنے خاوند کی یہ بات اچھی نہ لگی اور اسنے طلاق کا مطالبہ کر دیا. طلاق کے وقت ماہرہ کا ایک بیٹا بھی تھا جو اب ماہرہ کیساتھ ہی رہتا ہے. علی عسکری اب دوسری شادی کر چکے ہیں اور ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ماہرہ خان اکیلی اپنے بیٹے کیساتھ رہتی ہیں.

نادیہ خان

نادیہ خان جو کہ ایک زمانے میں پاکستان کی سب سے زیادہ پسندیدہ مارننگ شو ہوسٹ ہوا کرتی تھیں، انہوں نے بھی شوبز کی خاطر اپنے خاوند سے طلاق لی. انکی اپنے خاوند کے ساتھ لڑائی کافی حد تک بڑھ چکی تھی جسکی وجہ سے انہیں اپنا مورننگ شو کافی سالوں کے لیے بند کرنا پڑا. بعد میں نادیہ اپنے بچوں کے ساتھ دبئی شفٹ ہو گئیں. رپورٹ کے مطابق نادیہ کا خاوند نہیں چاہتا تھا کہ انکی بیوی کیمرے کے سامنے آئے اور مردوں سے ملن ملاپ رکھے.

شائستہ لودھی

شائستہ لودھی جب تین بچوں کی ماں بن چکی تھیں تب انہوں نے اپنے خاوند سے علیحدگی لے لی. طویل عرصے شوبز میں رہنے کے بعد شائستہ پاکستان میں اپنا کافی نام بنا چکی تھیں. جب یہ بلندیوں پر پہنچیں تو انکا ملن ملاپ کافی مرد خضرات وغیرہ سے ہوا کرتا تھا جو انکے خاوند کو بلکل پسند نہ آیا. انکے خاوند نے ان سے کہا کہ شوبز چھوڑ دو ورنہ طلاق لے لو تو شائستہ نے طلاق کو ترجیح دی. شائستہ نے اب اپنے کزن کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہوئی ہے اور اپنے دوسرے خاوند اور پہلی شادی سے پیدا ہونے والے بچوں کے ساتھ رہتی ہیں.

فرح سعدیہ

فرح سعدیہ کا ٹی وی پر آنا انکے خاوند اور سسرال والوں کو بلکل بھی پسند نہ تھا جسکی وجہ سے انکے خاوند نے انھیں طلاق دے دی. فرح اپنے بچوں کے ساتھ علیحدہ رہتی ہیں.


ان مشہور پاکستانی اداکاراؤں نے شوبز کی خاطر طلاق کیوں لی؟

اب یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر ان مشہور پاکستانی اداکاراؤں نے شوبز کی خاطر اپنے گھر کیوں برباد کیا؟ ان میں سے 95 فیصد اداکارائیں ایسی ہیں جن کے خاوند اچھی تنخواہ نہ کماتے تھے اور کسی کے تو خاوند کوئی کام دھندہ بھی نہ کرتے تھے. اپنے گھر کو چلانے کے لیے اور اپنے بچوں کو اعلی تعلیم اور سہولیات دینے کے لیے ان اداکاراؤں کو شوبز کا راستہ اختیار کرنا پڑا. فرح سعدیہ نے اپنے ایک انٹرویو میں خود بتایا تھا کہ انکا خاوند کوئی نوکری وغیرہ نہیں کرتا تھا جسکی وجہ سے بعض اوقات انکے پاس اپنے چھوٹے بچوں کے ڈائپر لانے تک کے پیسے نہیں ہوتے تھے. اب اس طرح کی مشکل حالات میں انھیں شوبز کا راستہ اختیار کرنا پڑا تاکہ یہ اچھی کمائی کرکے اپنے گھر کا راشن چلا سکیں اور بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کو بھی سپورٹ کر سکیں.

Comments

comments

مشہور پاکستانی اداکارائیں جنھوں نے شوبز کی خاطر اپنے خاوندوں سے طلاق لی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top