Urdu

مشہور پاکستانی اداکارائیں جنہوں نے چھوٹی عمروں میں شادی کی

آج کی اس پوسٹ میں ہم آپکو کچھ ایسی مشہور پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے بہت ہی چھوٹی عمروں میں شادیاں کیں. اس فہرست میں کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے بلوغت سے پہلے ہی یعنی سولہ، سترہ سال کی عمروں میں شادی کی. مکمل تفصیل اس پوسٹ میں پڑھیں.

ماہنور بلوچ

نامور پاکستانی اداکارہ ماہںور بلوچ ابھی صرف 15 سال کی تھیں جب ان کے والدین نے انکی شادی حامد سدیقی سے 1986 میں کروائی. ماہںور نے یہ شادی اپنے والدین کے کہنے پر کی تھی مگر کچھ عرصے بعد ذاتی چیزو کی بنا پر ماہںور کو اپنے شوہر سے علیحدگی لینی پڑی.

ماہرہ خان

ماہرہ خان کو تو سب جانتے ہیں، پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کے بعد ماہرہ نے انڈین فلم انڈسٹری میں بھی اپنا لوہا منوایا اور بالی ووڈ کنگ کے ساتھ مشہور فلم ‘رئیس’ میں جلوہ گر ہوئیں. یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کی 18 سال کی عمر میں شادی ہوئی. اس کے شوہر علی اسکری کو ماہرہ سے پیار ہو گیا تھا اور ماہرہ کو شادی کرنے کو کہا. ان دونوں کی شادی 2005 میں ہوئی. بدقسمتی سے ماہرہ نے 2015 میں اپنے خاوند سے طلاق لےلی. ماہرہ کا اپنی پہلی شادی سے ایک بیٹا ہے.

فاطمہ افندی

مشہور پاکستانی اداکارہ فاطمہ افندی نے کنور ارسلان سے 2012 میں شادی کی جب وہ صرف 19 سال کی تھیں. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوشی سے زندگی بصر کر رہے ہیں اور انکا ایک کیوٹ سا بیٹا بھی ہے.

سائرہ یوسف

خوبصورت اداکارہ سائرہ یوسف نے بہروز سبزواری کے اکلوتے بیٹے شہروز سبزواری سے 22 سال کی عمر میں شادی کی. اور یہ ان کی پسند کی شادی تھی.

عائزہ خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا سب سے پیارا جوڑا عائزہ خان اور دانش تیمور نے 2014 میں شادی کی جب عائزہ کی عمر صرف و صرف ٢٣ سال تھی.

اریج فاطمہ

اریج فاطمہ نے 24 سال کی عمر میں فراز خان سے شادی کی. شادی کے ایک ہفتے بعد ہی فاطمہ نے فراز سے طلاق کا مطالبہ کر دیا! قریبی دوستوں کے مطابق فراز جنسی لحاظ سے درست نہیں تھا.

Comments

comments

مشہور پاکستانی اداکارائیں جنہوں نے چھوٹی عمروں میں شادی کی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top