Urdu

”مصباح تو اب میرا فون ہی نہیں سنتا اور۔۔۔“ مصباح اور عمران نذیر سمیت درجنوں کرکٹرز کو سٹار بنانے والا یہ شخص کون ہے اور کس خوفناک بیماری کا شکار ہے، گزشتہ ماہ اس کے والدین اور بہن کیساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات جان کر ہر کوئی دہل گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شکستہ دل، اشکوں سے لبریز آنکھیں ، طاہر شاہ کو شائد آپ نہ جانتے ہوں مگر مصباح الحق، عمران نذیر اور محمد ارشاد سمیت درجنوں کرکٹرز طاہر شاہ کی انگلی پکڑ کر کرکٹ کے میدان میں اترے لیکن آج وہ سب ایسا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں کہ شکوہ کرتے ہوئے طاہر شاہ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق طاہر شاہ اب کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں، مگر بیماری سے بڑھ کر نہیں دکھ یہ ہے کہ گلی محلے سے جنہیں سٹار کرکٹر بنایا وہ طاہر شاہ کے گھر کا راستہ بھول چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مصباح نے اپنے موبائل فون پر میرا نمبر بلاک کیا ہوا ہے تاکہ میرا فون نہ سنے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کہاں ہیں اور کیوں اتنے ظالم ہیں جو مجھ جیسے انسان کیساتھ زیادتی کرتے ہیں۔ میں کئی دفعہ سوچتا ہوں کہ مجھے اس دنیا میں نہیں آنا چاہئے تھا، میرے پانچ ہزار شاگرد ہیں جنہوں نے دنیا میں اتنا نام کمایا ہے لیکن اب کوئی میری طرف دیکھتا بھی نہیں اور اپنے موبائل ہی بند کر دئیے ہیں۔

گزشتہ ماہ طاہر شاہ کے والدین اور بہن کینسر کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے اور طاہر شاہ خود بھی اسی موذی مرض میں مبتلا کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ 4 ہزار 150 کی ناکافی پنشن سے گھر چلانے پر مجبور ہیں اور معاشی حالات سے پریشان کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

Comments

comments

”مصباح تو اب میرا فون ہی نہیں سنتا اور۔۔۔“ مصباح اور عمران نذیر سمیت درجنوں کرکٹرز کو سٹار بنانے والا یہ شخص کون ہے اور کس خوفناک بیماری کا شکار ہے، گزشتہ ماہ اس کے والدین اور بہن کیساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات جان کر ہر کوئی دہل گیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top