Urdu

معدے کی گرمی اور اس کے مختلف مسائل کے حل کیلئے زبردست پوسٹ

آج کا انسان، پرانے دور کے انسان سے بہت زیادہ کمزور ہے۔ یہ کمزوری دماغی بھی ہے اور جسمانی بھی۔ جسمانی کمزوری چونکہ نظر آتی ہے اس لیے اس کا ذکر زیادہ کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر نوجوان طبقہ جسمانی کمزوری میں زیادہ مبتلا ہے اور اس کی بنیادی وجہ آج کل کی خوراک ہے۔ ہمارا نوجوان طبقہ بازاری چٹ پٹے کھانے کھا کر اور اس کے اوپر ٹھنڈی ٹھار کولڈ ڈرنک پی کر اپنے معدے پر جو ظلم کر رہا ہے، وہ کسی کی بھی نظروں سے پوشیدہ نہیں ہے۔

تیز مرچ مصالحوں والے کھانے اور بار-بی-کیو نے ہمارے معدوں کو معزور کر دیا ہے اور اب حالت یہ ہے کہ ہم بالکل سادہ سی غذا بھی ٹھیک طرح سے ہضم نہیں کر پاتے، جس سے معدے میں گرمی اور جلن رہتی ہے۔ جب معدہ ہی ٹھیک نہیں ہوگا تو پھر انسانی جسم کیسے فٹ رہ سکتا ہے؟۔ معدے کی وجہ سے جگر کے امراض لاحق ہوجاتے ہیں اور پھر انسان آہستہ آہستہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن جاتا ہے۔
معدے کی گرمی، جلن اور دیگر امراض سے چھٹکارا پانے کیلئے آج میں ایسے قدرتی نسخے بتا رہا ہوں، جس کے استعمال سے معدے کی گرمی، جلن، تیزابیت جیسے مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا۔

1- ایک پائو دہی میں دو عدد کیلے اور ایک گلاس پانی ڈال کر ملک شیک بنا لیں اور صبح نہار منہ پئیں۔ ملک شیک پینے کے 1 گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ چند دن کے استعمال سے معدے کی گرمی ختم ہو جائے گی۔

2- ڈیڑھ کپ پانی میں آدھا چائے کی چمچی اجوائن اور 10 عدد پودینے کے پتے ڈال کر قہوہ بنا لیں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان لیں اور آدھا چائے کی چمچی شہد ملا کر نیم گرم کھانا کھانے کے آدھا گھنٹے بعد پی لیں۔ دو دن کے استعمال سے آپ اچھا محسوس کریں گے اور ایک ہفتے کے مسلسل استعمال سے معدے کی گرمی سے چھٹکارا مل جائے گا۔

3- خشک دیسی آلوبخارہ 5 عدد دھو کر رات کو مٹی کے برتن میں ڈیڑھ گلاس پانی ڈال کر بھگو دیں۔ صبح اس کو مسل کر گھٹلیاں نکال لیں اور حسب ضرورت نمک یا برائون گڑ (دونوں میں سے جو آپ کو ٹھیک لگے) ڈال کر نہار منہ پی لیں۔ اس کو پینے کے آدھا گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ ایک ہفتے کے استعمال سے معدے اور جگر کی گرمی ختم ہو جائے گی اور معدے کا نظام ٹھیک ہو جائے گا۔

Comments

comments

معدے کی گرمی اور اس کے مختلف مسائل کے حل کیلئے زبردست پوسٹ
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top