Urdu

مفتی طارق مسعود کا حیران کن جواب ۔ میں بول چینل پر کیوں نہیں آسکتا

عامر لیاقت کے بند ہو جانے کے بعد بول چینل نے پاکستان کے معروف عالم دین سے رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ اس شو میں اپنا اصلاحی بیان کریں اور سوالات کے جوابات دیں ۔ اس کے بول چینل نے اس کی تشہیر بھی کی لیکن مفتی طارق مسعود نے شو میں شرکت کرنے سے معذرت کی  جب کہ اس کی وجہ بھی  انہوں نے خود ہی بتائی اور پوری تفصیل سے بات سمجھائی کہ انہوں نے اس شو میں شرکت کرنے سے کیوں منع کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ فرقہ واریت کی مخالفت کی

ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بیان میں کوئی بھی ایسی بات نہ کہی جائے جس کی وجہ سے کسی اور مسلک کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچے اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اختلافی موضوعات پر کم سے کم بات کی جائے اور کوشش کی جائے کہ لوگوں کو دین اسلام کی طرف راغب کیا جائے ۔ لیکن اس کے باوجود بھی مجھ پر تکفیری کے فتوی لگتا ہے اور میرے اپنے لوگوں کے ساتھ دوسرے مسلک کے لوگوں نے میری کئیئ ویڈیو میں کچھ کلپ نکال کر اور پھر انہیں آگے پیچھے سے ہٹا کر ایک نئی ویڈیو بنا ڈالی جس سے بالکل ہی غلط مفہوم

نکلتا ہے ۔ اور اس کے ساتھ مجھے گستاخ رسول اور نا جانے کیا کچھ کہا جاتا ہے ۔ یہ پروگرام چونکہ مجھ سے پہلے بریلوی مکتبہ فکر کے علما ء کے پاس تھا اس لئے اگر میں اس میں شرکت کرتا تو بریلوی مکتبہ فکر کے لوگوں کو منفی پیغام جاتا جس کی وجہ سے ان دو گروہ میں کشیدگی پیدا ہوجاتی ۔ اس لئے میں نے اس پروگرام کو کرنے سے منع کیا

Comments

comments

مفتی طارق مسعود کا حیران کن جواب ۔ میں بول چینل پر کیوں نہیں آسکتا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top