Urdu

ملتان میں ایک اور مہنگی ترین شادی نے سب ریکارڈ توڑ دئیے

لتان میں شادی میں پیسے کی نمائش تمام ریکارڈ توڑ دئیے یہ ٹرینڈ عرب ممالک سے شروع ہوا تھا جو کہ پاکستان میں اب خاصہ مقبول ہو رہا ہے ملتان میں پاکستان کی تاریخ کی ایک اور مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کا تاریخی شہر پاکستان کی مہنگی ترین شادیوں کیلئے خاصا مشہور ہوگیا ہے۔ یہاں ہونے والی شادیوں میں کبھی تو غیر ملکی کرنسی کھلے عام دلہے پر نچھاور کی جاتی ہے تو، کبھی دلہے میاں لیموزین اور دیگر مہنگی ترین گاڑیوں پر بارات لے کر دلہن کے ہاں پہنچتے ہیں۔


اب ایک مرتبہ پھر ملتان میں پاکستان کی تاریخ کی ایک اور مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ بات غیر ملکی کرنسی نچھاور کرنے سے بھی کہیں آگے بڑھ گئی۔ ملتان کے علاقے حرم گیٹ میں ہونے والی ایک شاد کے دوران جب بارات وہاں پہنچی تو محمد عربی قریشی نامی دلہے پر غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور قیمتوں کپڑے نچھاور کر دیے گئے۔ دلہے پر اسکے بھائیوں کی جانب سےغیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور قیمتوں کپڑے نچھاور کیے گئے۔ویڈیو دیکھیں اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے

Comments

comments

ملتان میں ایک اور مہنگی ترین شادی نے سب ریکارڈ توڑ دئیے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top