Urdu

’مولانا طارق جمیل کے پاس بازارِ حسن کی خواتین آئیں تو وہ فوری طور پر اٹھ کر ان سے ملنے گئے اور پھر ۔۔۔‘ شہری نے آنکھوں دیکھا ایسا واقعہ بیان کردیا کہ آپ بھی مولانا کی عظمت کو سلام کریں گے

ولانا طارق جمیل اپنے بیانات کے ذریعے اصلاحِ امت کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں اور دعوتِ دین کے سلسلے میں کسی کا بھی دروازہ کھٹکھٹانے سے نہیں ہچکچکاتے۔ بطور مبلغ و مقرر تو بہت سے لوگ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں لیکن اب ان کا جو روپ سامنے آیا ہے اس کے بارے میں بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک فیس بک صارف حافظ اویس نے آنکھوں دیکھا حال ایک فیس بک پوسٹ میں بیان کیا ہے ۔
حافظ اویس نے لکھا ’ دو دن پہلے تلمبہ میں مولانا طارق جمیل صاحب کا مہمان بننے کا اعزاز ملا، اچا نک مولانا کا ملازم آکر کچھ بتا کر چلا گیا ، مولانامسجد سے تیزی سے اٹھے، دیکھا تو چند خواتین تھیں میں سمجھا شاید کوئی بہت ہی ہائی لیول کی خصوصی مہمان ہونگی کہ اتنی شاندار عزت افزائی کی جارہی تھی ‘۔ حافظ اویس نے مزید بتایا کہ ملاقات کیلئے آنے والی خواتین میں سے مولانا ہر خاتون کی بات کو بڑے غور سے سنتے اور پھر دعاؤں کی بارش ہو جاتی تھی۔”بیٹی، میری بچی، اچھا میری بیٹی، میں دعا کروں گا“۔ فیس بک صارف کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اتنا پروٹوکول دیکھا تو سوچا کہ کوئی وڈیرے کی فیملی ہوگی
یا کسی منسٹر کی بیٹیاں ہوں گی لیکن بعد میں پتہ چلا اور مولانا نے بھی تصدیق کی کہ یہ بازار حسن کی عورتیں تھیں اور ماہانہ وظیفہ لینے آئی تھیں ۔ حافظ اویس کہتے ہیں کہ انہوں نے ڈرتے ڈرتے پوچھا تو مولانا نے کہا کہ اپنی بچیاں ہیں ، سینکڑوں توبہ کرکے اپنے گھر بسا چکی ہیں جبکہ سینکڑوں اس دلدل کو چھوڑنے اور اس سے نکلنے کی منتظر ہیں۔ ” اس دھندے کا ماسٹر مائنڈ 15 جنوری کو اپنی فیملی کے ساتھ اللہ کے گھر کو جانے والا ہے جس کا سارا خرچہ بھی مولانا کے ذمہ ہے بلکہ مولانا نے اپنے مدرسے کے قاری عبدالعزیز کو اس کی خدمت کے لیے ساتھ جانے کا حکم دیا ہے ‘ ۔فیس بک صارف حافظ اویس کے بقول مولانا طارق جمیل نے انہیں بتایا کہ انہوں نے کبھی چندہ نہیں مانگا اس لیے پریشانی یہ ہے کہ توبہ کرنے والیاں بڑھتی جارہی ہیں
اور بنا مالی سپورٹ کے بہت مشکل ہوتی ہے ۔ نیویارک (قدرت روزنامہ22-دسمبر-2017) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے افراد جو دن میں کم از کم 2 ٹماٹر کھاتے ہیں وہ پھیپھڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ٗریاست بالٹی مور کے مرکز برائے صحت کے ماہرین کے مطابق ٹماٹر تمباکو نوشی ترک کرنے والے افرادکیلئے بھی فائدہ مند ہے.رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کے فوائد ان افراد میں بھی دیکھے گئے ہیں جو کھانے کے تین حصوں میں تازہ پھلوں بالخصوص سیب کا استعمال کرتے ہیں. یورپ میں ماہرین نے انسانی صحت اور پھلوں کے درمیان گہرے تعلق کا مشاہدہ کرنے کیلئے 2002ء میں ایک سروے کیا ، جس میں جرمنی، انگلینڈ اور ناروے کے تقریباً 680 افراد نے شرکت کی تھی اور سروے2 مراحل پر مشتمل تھا.پہلے مرحلے میں ان افراد سے سوالنامہ حل کرایا گیا،
جس میں ان کی عمر ٗ قد ٗ وزن ٗ جنس ٗ آمدنی خوراک، صحت اور جسمانی سرگرمی سے متعلق سوالات تھے.دوسرے مرحلے میں ان افراد کے پھیپھڑوں کے دو اقسام کے ٹیسٹ کئے گئے تھے، جس میں ایک شخص 6 سیکنڈ میں ناک کے ذریعے کتنی ہوا اندر کھینچتا اور ایک سیکنڈ میں کتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے .10برس بعد ان افراد کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیاتو سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عرصے کے دوران جن افراد نے زیادہ پھل بالخصوص ٹما ٹر کا استعمال کیا ان کے پھیپھڑے زیادہ صحتمند اور بہتر کام کر رہے تھے یہاں تک کہ تمباکو نوشی سے متاثرہ پھیپھڑوں کی صحت بھی بہتردکھائی دی.ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اورٹماٹر کے استعمال کے مثبت اثرات پھیپھڑوں کے ساتھ سانس کی دائمی امراض پر بھی نظر آئے. رپورٹ میں بتایا گیا
کہ ٹماٹر کے فوائد ان افراد میں بھی دیکھے گئے ہیں جو کھانے کے تین حصوں میں تازہ پھلوں بالخصوص سیب کا استعمال کرتے ہیں. ایسے افراد جو دن میں کم از کم 2 ٹماٹر کھاتے ہیں وہ پھیپھڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں

Comments

comments

’مولانا طارق جمیل کے پاس بازارِ حسن کی خواتین آئیں تو وہ فوری طور پر اٹھ کر ان سے ملنے گئے اور پھر ۔۔۔‘ شہری نے آنکھوں دیکھا ایسا واقعہ بیان کردیا کہ آپ بھی مولانا کی عظمت کو سلام کریں گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top