Urdu

مکڑی اپنے بچوں کے باپ کو ماردیتی ہے کیوں‌.؟ قرآن میں‌ایک مکمل سورۃ‌کا نام اس کے نام پر کیوں‌ہے

انسان وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ترقی کرتا جارہا ہے اور جدید سے جدید تر ٹیکنالوجی کی وجہ سے انسان کا رہن سہن گزشتہ زمانہ سے بےحد مختلف اور آسان ہوتا جارہاہے انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنا عالی شان گھر ہو گاڑی ہو نوکر چاکر ہو اس کی ساری سوچ اسی دنیا کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے . حالانکہ یہ دنیا کسی کے ساتھ نہیں‌جانی سب کچھ یہیں‌رہ جانا ہے ہاں کمانے پر کسی نے پابندی نہیں‌لگائی لیکن دنیا کے ساتھ دل لگانے کی پابندی اسلام میں‌ضرورہے . اللہ نےاس دنیاوی عیش و عشرت اور زندگی کو مکڑی کے گھر سے تشبیہ دی ہے اور فرمایا ہے کہ یہ زندگی اس کی طرح ناپائیدار ہے اور ایک دن موت کے جھٹکے کے ساتھ ہی ختم ہو جائی گی . اس لئے یہاں ہمیشہ کا

سوچنا بے وقوفی اور وقت کا ضیاع ہے . اللہ نے سورہ عنکبوت میں‌فرمایا کہ :مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّـهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا ۖ وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنكَبُوتِ ۖ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ﴿٤١﴾…. ترجمہ : جن لوگوں نے خدا کے سوا (اوروں کو) کارساز بنا رکھا ہے اُن کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی ایک (طرح کا) گھر بناتی ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں سے کمزور مکڑی کا گھر ہے کاش یہ (اس بات کو) جانتے..اسی وجہ سے اس سورہ کا نام بھی عنکبوت رکھا گیا ہےاور دنیاوی زندگی بھی اس کے گھر کے مثل ہے جو کبھی بھی ختم ہو سکتی ہے . حال ہی میں مکڑیوں پر ایک تحقیق کی گئی ہے،جس کے مطابق مادہ مکڑی بچے دینے کے بعد اپنے بچوں کے باپ کو قتل کرکے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔پھر جب اولاد بڑی ہوجاتی ہے تو وہ یہ عمل اپنی ماں کے ساتھ کرتی ہے،اورا سے مار کر گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔

غور کیا جائے تو قرآن کریم کی سورۃ عنکبوت کو اردو میں مکڑی کہا جاتا ہے،اور اس میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ سب سے کمزور گھر عنکبوت کا ہے اگر یہ انسان علم رکھتے۔انسان مکڑی کے گھر کی ظاہری کمزوری تو جانتے ہی تھے،کیونکہ وہ جالے کا بنا ہوا ہوتا ہے۔مگر اس گھر کی معنوی کمزوری یعنی خانہ جنگی سے لا علم تھے۔لیکن اب مکڑیوں پر ہونے والی جدید تحقیق نے اس کمزوری سے بھی واقف کروا دیا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اگر یہ علم رکھتے، یعنی مکڑی کی گھریلو کمزوریوں اور دشمنی سے واقف ہوتے۔ حیرت انگیز طور پر اس سورۃ میں شروع سے آخر تک گفتگو فتنوں کے بارے میں ہے۔

Comments

comments

مکڑی اپنے بچوں کے باپ کو ماردیتی ہے کیوں‌.؟ قرآن میں‌ایک مکمل سورۃ‌کا نام اس کے نام پر کیوں‌ہے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top