Urdu

”میری بیوی مجھے یہ کام نہیں کرنے دیتی “ ٹویٹر پر محمد حفیظ نے صارف کے سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے

”میری بیوی مجھے یہ کام نہیں کرنے دیتی “ ٹویٹر پر محمد حفیظ نے صارف کے سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹویٹر پر صارفین کے سوالوں کے جوابات دینے کافیصلہ کیا اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’چلو شروع کرتے ہیں آج میں آپ کے سوالوں کے جوابات دوں گا ‘ بس یہ کہنے کی دیر تھی پھر سوالات کی بھرمار لگ گئی اور محمد حفیظ سے کئی طرح کے سوالا کیے گئے لیکن ایک صارف کے سوال پر محمد حفیظ نے ایسا جواب دیا کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پو ٹ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ’اریب‘ نامی صارف نے محمد حفیظ سے سوا ل کیا کہ ’کیا آپ نے کبھی کچھ پکایا ہے ؟‘، جس پر حفیظ میدان میں آئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ چکن کری اچھی بنالیتے ہیں، لیکن میری اہلیہ مجھے اس کی اجازت نہیں دیتی، بس گھر میں کبھی کبھی قہوہ بنا لیتا ہوں، ساتھ ہی ساتھ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ 2019 کے لیے تیار ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ لارڈز اور ایڈیلیڈ پسندیدہ گراﺅنڈز ہیں، مستقبل کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہیں کیا لیکن ملک کی خدمت کرنے کے لیے دن رات محنت کرتا ہوں۔

Comments

comments

”میری بیوی مجھے یہ کام نہیں کرنے دیتی “ ٹویٹر پر محمد حفیظ نے صارف کے سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top