Urdu

’’میری محبوبہ دولہن بنی بیٹھی تھی،باہر اسکی بارات کھڑی تھی ،اس نے مجھے بلایا اور ایک ایسی فرمائش کردی کہ ۔۔۔‘‘سعودیہ سے پاکستان آنے والے ایک نوجوان نے ایسی بات بتادی کہ سن کر ہی بندے کے پسینے چھوٹ جائیں

لاہور(نظام الدولہ)میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں ،اس سے ٹوٹ کر پیار کرتا ہوں لیکن اسکے ماں باپ نہیں مان رہے ۔ذات کا مسئلہ ہے ،میں سید ہوں اور وہ پٹھان ،اسکے ماں باپ سے بڑا کہا ہے لیکن وہ کسی صورت نہیں مان رہے ۔اب میں نے اسی لڑکی کے بارے پریشان کن خواب دیکھا ہے۔کیا دیکھتا ہوں کہ میں اسکی شادی میں آیا ہوں ۔وہ دلہن بنی بیٹھی ہے اور مجھ سے کہتی ہے کہ چلو بھاگ جاتے ہیں لیکن میں اسکو سمجھاتا ہوں کہ یہ مناسب نہیں ہوگا ۔پھر میں گھر چلا جاتا ہوں تو مجھے خبر ملتی ہے کہ اس نے خودکشی کرلی اور پولیس اس کے شبہ میں مجھے اور میرے ایک دوست کو پکڑنا چاہتی ہے ۔میری امی کو یہ خبر ملتی ہے تو وہ مجھے فوری بھاگ جانے کا مشورہ دیتی ہیں ۔مجھے اس الجھی ہوئی خواب نے ڈسٹرب کردیا ہے ،اسکا کیا مطلب ہوسکتا ہے ۔ ( مزمل شاہ،سعودیہ)

تعبیر ۔اس خواب کی روشنی میں اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ آپ کو بیرون ملک جاب یا کاروبار کرنا چاہئے ۔پاکستان میں کام کی ترغیب ملے گی لیکن یہاں بزنس وغیرہ کرنا نقصان کا باعث بنے گا ۔ آپ کا دل بھی مستقل باہر رہنے کو نہیں چاہتا تاہم خواب کی رو سے دیکھا جائے تو اس میں اسی جانب اشارہ ہے کہ آپ کو اپنے مستقبل کے لئے بیرون ملک رہنا چاہئے ۔پاکستان میں پارٹنر شپ میں بھی کاروبار کرنا آپ کے لئے رسک ہوگا ۔(واللہ اعلم الصواب )

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

Comments

comments

’’میری محبوبہ دولہن بنی بیٹھی تھی،باہر اسکی بارات کھڑی تھی ،اس نے مجھے بلایا اور ایک ایسی فرمائش کردی کہ ۔۔۔‘‘سعودیہ سے پاکستان آنے والے ایک نوجوان نے ایسی بات بتادی کہ سن کر ہی بندے کے پسینے چھوٹ جائیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top