Urdu

میری پہلی شادی ہے اور مجھے کوئی تجربہ نہیں اس لئے میری چھٹی منظور کی جائےتاکہ …….

ہر مرد کی زندگی میں‌شادی کا خوشی اور مسرت کا موقع ہوتا ہے اور ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس موقع کو جی بھر کر منایا جائے اور جتنی خوشیاں سمیٹ سکتا ہو سمیٹ لیں . لیکن کچھ لوگ اس کو لے کر زیادہ ہی سنجیدہ ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے طرح طرح کے واقعات ہوتے ہیں ایسا ہی ایک ملازم نے کیا جس کی پہلی شادی تھی اور چھٹی کے لئے اس نے محکمہ کو ایسی درخواست لکھی کہ سب ہنس ہنس کر سب کا برا حال ہو گیا .


جہانیاں کا رہائشی غلام مرتضی محکمہ صحت کا ملازم ہے ،اس نے اپنی شادی کے موقع پر دفتر کو درخواست میں کہا کہ مودبانہ گزارش ہے کہ فدوی کی شادی خانہ آبادی اپریل کے مہینے میں مورخہ 6,7,8کو سرانجام ہونا قرار پائی ہے ۔فدوی کی یہ پہلی شادی ہے اور فدوی کے پاس تجربہ بھی نہیں ہے ۔لہذا محکمہ صحت اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازے اور چھٹیوں سے بھی کیونکہ بندہ نے آج تک کوئی بھی چھٹی نہیں لی ہے ،فدوی کے برداری رسوم و رواج کے مطابق شادی سے پانچ روز قبل دولہا کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہ ہے اور شادی کے بعد فدوی کو بذات خود سنبھلنے کے لیے بھی ایک ہفتہ درکار ہے ۔مہر بانی فرما کر کل ملا کر 15یوم کی رخصت مورخہ 2/4/18تا16/4/18عنائت کی جائے ۔حضور کی سر آنکھوں پر نوازش و کرم نوازی ۔سوشل میڈ یا پر لوگ چھٹی کی اس درخواست کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے ۔

Comments

comments

میری پہلی شادی ہے اور مجھے کوئی تجربہ نہیں اس لئے میری چھٹی منظور کی جائےتاکہ …….
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top