Urdu

’میری 45 سالہ کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ میں کبھی بھی اپنی بیگم سے اس ایک چیز کے بارے میں بات نہیں کرتا‘ برطانوی سیاستدان نے ایسی بات بتادی کہ عمران خان اور نواز شریف کو بھی ہنسی آجائے گی

یورپی یونین سے انخلاء کا فیصلہ کرنے کے بعد برطانیہ نے ڈیوڈ ڈیوس کو بریگزٹ سیکرٹری مقرر کر رکھا ہے جو دیگر یورپی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کے معاملات طے کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ ڈیوس جہاں ایک جہاندیدہ سیاستدان ہیں وہیں ایک بہترین اور کامیاب شوہر اور باپ بھی ہیں جن کی اپنی بیوی ڈیرون سے شادی کو 45سال ہو چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اتنی طویل اور خوش وخرم ازدواجی زندگی کا ایک ایسا راز افشاء کر دیا ہے کہ سن کر آپ بھی کہیں گے کہ ایک سیاستدان کے لیے یہ کیسے ممکن ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ڈیوڈ ڈیوس نے اپنی کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے اپنے وقت میں تقسیم کر رکھی ہے، جب میں گھر سے باہر ہوتا ہوں تو صرف سیاستدان ہوتا ہوں اور جب میں گھر میں داخل ہوتا ہوں تو میرے فیملی ٹائم کا آغاز ہو جاتا ہے اور اس میں کوئی سیاسی سرگرمی ہوتی ہے نہ سیاسی گفتگو۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں نے اپنے گھر میں بیوی بچوں کے ساتھ آج تک کبھی سیاست پر گفتگو نہیں کی اور میری بیوی ڈیرون تو یہاں تک کہا کرتی ہے کہ ’سیاست تو ’پاگل مردوں‘ کا کام ہے، یہ خواتین کا کام ہی نہیں۔‘میں جتنا وقت گھر میں گزارتا ہوں وہ میرے خاندان کے لیے ہوتا ہے اور یہی میری کامیاب ازدواجی زندگی کا راز ہے۔‘‘

Comments

comments

’میری 45 سالہ کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ میں کبھی بھی اپنی بیگم سے اس ایک چیز کے بارے میں بات نہیں کرتا‘ برطانوی سیاستدان نے ایسی بات بتادی کہ عمران خان اور نواز شریف کو بھی ہنسی آجائے گی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top