Urdu

’میں تم سے کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔‘ دوران پرواز نوجوان نے جہاز کے مائیک سے خاتون مسافر کو ایسی بات کہہ دی کہ پورا جہاز جھوم اُٹھا

نئی دلی(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز بھارتی شہر اندور سے گووا جانے والی ایک پرواز میں بالکل بالی ووڈ کی فلموں جیسا سین پیداہوگیا۔ جب مسافر اپنی سیٹیں سنبھال رہے تھے تو ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لئے عین اس وقت کو مناسب موقع جانا اور عملے کی تعاون سے جہاز کے مائیک سے محبوبہ کو شادی کی پیشکش کر دی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نریندرا آنندانی نامی اس نوجوان کی محبوبہ گووا جانے والی پرواز میں سفر کررہی تھیں لیکن یہ خود ناگپور شہر سے اندور محض اس مقصد کے لئے آیا تھا کہ محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرسکے۔ لڑکی کو بالکل اندازہ نہیں تھا کہ نریندرا اسے شادی کی پیشکش کرنے کے لئے اندور ائیرپورٹ پر پہنچا ہوا تھا۔

جب لڑکی ائرپورٹ کی معمول کی کاروائی سے گزرنے کے بعد اپنی سیٹ پر پہنچ چکی تھی تو اچانک انٹرکام پر اسے نریندرا کی آواز سنائی دی جو اس کا نام لے کر اسے شادی کی پیشکش کر رہا تھا۔ لڑکی نے حیرانی کے ساتھ یہ خصوصی اعلان سنا اور پھر شرماتے لجاتے ہوئے جہاز کے اگلے حصے کی جانب بڑھی۔ اسے انٹرکام کی جانب آتے دیکھ کر نریندرا بھی سامنے آ گیا اور ایک گھٹنے پر جھک کر اسے شادی کی پیشکش کی۔ اس موقع پر پرواز کا عملہ اس کے ساتھ موجود تھا اور پھولوں و خوبصورت کارڈز کے ساتھ لڑکی کو مبارکباد دینے کے لئے پوری طرح تیار تھا۔ نریندرا کی یہ خوبصورت کاوش کامیاب قرار پائی او رلڑکی نے مسکراتے ہوئے ”ہاں“ کہہ دی جس پر جہاز مسافروں کی تالیوں سے گونج اٹھا۔ سب نے تالیاں بجا کر مسرت کا اظہار کیا اور اس جوڑے کو ڈھیروں مبارکباد دی۔ بعد ازاں ائرپورٹ مینجر کی جانب سے بھی اس جوڑے کو مبارکباد دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ نریندرا نے اپنی محبوبہ کو نرالے ڈھنگ سے شادی کی پیشکش کرنے کے لئے تعاون کی درخواست کی تھی جسے قبول کیا گیا۔

Comments

comments

’میں تم سے کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔‘ دوران پرواز نوجوان نے جہاز کے مائیک سے خاتون مسافر کو ایسی بات کہہ دی کہ پورا جہاز جھوم اُٹھا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top